?️
سچ خبریں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو اسرائیل کی بربریت قرار دیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو اسرائیل کی بربریت قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطہ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے؟ مشاہد حسین سید کی زبانی
عمر ایوب نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد علیل ہیں اور عالیہ حمزہ کو جھوٹے کیسز میں ملوث کیا جا رہا ہے، عالیہ حمزہ اور یاسمین راشد بیمار ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں، بلوچستان میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ساتھ جو ہو رہا ہے، وہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے بھی عالیہ حمزہ کو جھوٹے کیسز میں پھنسایا جا رہا ہے۔ کراچی میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور ان پر بوگس کیسز بنائے گئے، آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سن لیں، آپ کا فراڈ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قومی اسمبلی کا ردعمل
عمر ایوب نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں کچھ نہیں نکلا، عدت کیس میں بانی پی ٹی آئی بری ہو چکے ہیں اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔


مشہور خبریں۔
حافظ نعیم الرحمان کا حکومت کو انتباہ
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: بجلی کی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی
جون
غزہ میں عورتوں اور بچوں کو قتل کا سلسلہ جاری
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان نے اس بات
نومبر
وزیر اعظم کا قومی اور صوبائی اسمبلی ارکان کے لئے کروڑوں کا بڑا اعلان
?️ 28 جنوری 2021وزیر اعظم کا قومی اور صوبائی ارکان کے لئے کروڑوں کا بڑا
جنوری
ای سی سی کا چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار
?️ 4 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم
فروری
سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے پر لگائی مہر
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس قاضی امین احمد اور
مارچ
ٹرمپ اور مسک کے تنازعے کے امریکہ پر نقصانات
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان تناؤ
جون
عراق کا دہشت گردوں کے لیے سخت ہوشدار
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: عراقی مسلح فوج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحیی رسول
نومبر
واشنگٹن اور ایتھنز کا مقابلہ ماسکو سے ہوگا: بائیڈن
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: Kyriakas Mitsotakis کے پریس دفتر نے ایک بیان میں کہا
مئی