اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم اوورسیزپاکستانیوں کو مزید مراعات دینے پرپرعزم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) دنیا میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے  اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے تمام مذاہب کا احترام اور ان کے ماننے والوں کی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، اوآئی سی عالمی سطح پرآگاہی پھیلانے میں کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوآئی سی ممالک کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں اسلاموفوبیامیں اضافہ ہورہاہے، ہم مغربی اور مسلم دنیا میں خلا کو کم کرنا چاہتے ہیں، اوآئی سی اسلام کےصحیح تشخص کواجاگرکرے،وزیراعظم عمران خان عمران خان  کا کہنا تھا کہ مغربی دنیاکو بتاناچاہتےہیں حضورﷺہمارےدلوں میں رہتےہیں، ان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے، مغربی دنیا کو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا میں برداشت کے فروغ میں تعاون کیلئے پرعزم ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششیں کررہاہے، اسلاموفوبیا سے بین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے جبکہ شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنے سے عالمی سطح پر مسلمان متاثر ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی ایک مسلمان دہشت گردی میں ملوث ہو تو الزام تمام مسلمانوں پر آتا ہے ، اوآئی سی ہی اس مسئلے پر کام کرسکتی ہے کوئی اور نہیں، تمام مسلمان ریاستوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

 

وزیراعظم نے تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پرزور دیتے ہوئے کہا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، او آئی سی عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے میں کردار ادا کرے۔

 

مشہور خبریں۔

بغداد کے ایک اسپتال میں ہولناک آتشزدگی

?️ 25 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بغداد اسپتال میں

ایک سال بعد ’کوک اسٹوڈیو‘ کا 15 واں سیزن ریلیز کرنے کا اعلان

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: موسیقی کے شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور کوک

واٹس ایپ کے مالک مارک زکربرگ خود سگنل ایپ استعمال کیوں کرتے ہیں؟

?️ 7 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں) ایک سیکیورٹی محقق ڈیو والکر نے دعویٰ کیا ہے کہ

آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی آمد۔

?️ 19 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل

صدر مملکت کی طرف سے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری

?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 156

سید حسن نصراللہ آج کیا کہنے والے ہیں؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: لبنان کی پبلک سکیورٹی آرگنائزیشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل نے

پی ڈی ایم کی گاڑی نہیں چلے گی:فواد چوہدری

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرسائنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے