اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی درخواست ہائی کورٹ سے مسترد ہونے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن جماعتوں کو حیران کن مشورہ دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر الیکشن ریفارم کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی جانب سے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی ہے۔ عدالت کے تحریری فیصلے پر ڈاکٹر شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ یہی ہے کہ جمہوریت کا احترام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ سے آپکو ریلیف ملا اور اسلام آباد میں فیصلہ آپکی خواہش کے خلاف ہوا، اب احترام دونوں فیصلوں اور دونوں عدالتوں کا کریں، آئیں ایک اور موقع ہے، وزیراعظم کی الیکشن ریفارمز کی دعوت قبول کریں اور اس پر کام کریں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا ہے اور عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں صادق سنجرانی کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی اور کہا کہ عدالت توقع رکھتی ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا اور پارلیمنٹ کےمسائل پارلیمنٹ کے اندر ہی حل کیے جائیں گے، آرٹیکل 69 کےتحت عدالت اس معاملےمیں مداخلت نہیں کر سکتی، چیئرمین سینیٹ الیکشن سینیٹ کا اندرونی معاملہ ہی ہے، الیکشن کا ساراعمل ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
مشہور خبریں۔
نصراللہ نے اسرائیل کے لئے کیا کہا؟
جولائی
دنیا کا سب سے طویل عرصے تک جیل میں رہنے والا قیدی آج رہا ہوگا
فروری
نیتن یاہو "شباک” کی سربراہی کے لیے کس کا انتخاب کریں گے؟
مئی
اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟
دسمبر
یمن میں فریقین کو جنگ بندی میں توسیع کے لیے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے : اقوام متحدہ
ستمبر
آزادی کا مطالبہ کرنے پر کشمیریوں کو بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے ، حریت کانفرنس
جنوری
ایف بی آر نے انفارمیشن سینٹر 2.0 کے پلیٹ فارم سے ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا
اکتوبر
عراق میں امن کی بحالی سے سعودی میڈیا پریشان
اگست