?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا ہے اور کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.20 فیصد رہی۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ تہترلاکھ نوے ہزارتین سو چھیالیس ویکسن کی خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کیسز بڑھنے لگے ، ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے کہا ہےکہ 24 گھنٹے کے دوران 1519 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 79 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران مثبت کیسز کی شرح 5.20 فیصد رہی۔
ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 83048کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا سے 780 افرادانتقال کرچکےہیں۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام یوسیز میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولے جائیں گے۔یونین کونسل ویکسینیشن سینٹر کے قیام کا مقصد شہریوں کوسہولت فراہم کرنا ہے، یونین کونسل سینٹرکےقیام سےویکسی نیشن کی شرح میں نمایاں بہتری آئےگی۔
خیال رہے ملک میں کورونا نے مزید پچیس افراد کی جان لے لی، جس کے بعد وائرس سے اب تک مجموعی اموات بائیس ہزارچارسوباون ہوچکی ہیں ، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے سینتیس ہزارتین سو چونسٹھ ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 823 مثبت نکلے۔
ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح دواعشاریہ دوفیصد رہی، این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں تین لاکھ نواسی ہزار دو سوستاون افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی ہے، اب تک ایک کروڑ تہترلاکھ نوے ہزارتین سو چھیالیس ویکسن کی خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پولیس نے پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ’سیکڑوں‘ کارکنان گرفتار کرلیے
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کرتے
مارچ
دو سال میں اسرائیل کی سیاست کیسے خطرناک بحران میں بدل گئی؟
?️ 7 اکتوبر 2025دو سال میں اسرائیل کی سیاست کیسے خطرناک بحران میں بدل گئی؟
اکتوبر
سعودی عرب کی اسلام مخالف پالیسیاں، انصار اللہ نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 21 جولائی 2021صنعا (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے اسلام مخالف پالیسیوں کو
جولائی
وزیر اعظم نے بھی مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کر دی
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی مکمل لاک ڈاؤن کی
اگست
اسرائیل کو بچانے کے بعد، اب بی بی کو بچانا ہوگا: ٹرمپ
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ وہ
جون
کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج، آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کی پیش گوئی
?️ 19 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی اور سندھ سمیت ملک بھر میں شدید گرمی
مئی
صیہونی آباد کار نیتن یاہو کے کس دعوے پر ہنستے ہیں؟
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: سدیروت کی مقبوضہ بستی میں رہنے والے صہیونی آبادکاروں نے
اپریل
صیہونیوں کے جرائم روکو ؛رام اللہ کی امریکہ اور سلامتی کونسل سے اپیل
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی محکمہ خارجہ اور تارکین وطن کی وزارت نے ایک بیان
فروری