اسلام آباد: ہسپتالوں کو عدم ادائیگی پر لاشوں کی ورثا کو سپردگی میں تاخیر نہ کرنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) نے وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلوں کی عدم ادائیگی پر جاں بحق ہونے والے مریضوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے میں تاخیر نہ کریں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہیلتھ ریگولیٹری باڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کے حقوق اور اخلاقی معیار کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ واجب الادا ادائیگیوں کی وجہ سے کسی بھی مریض کی لاش کو اپنے پاس رکھنے سے گریز کریں۔

آئی ایچ آر اے کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ہسپتالوں کو علاج کے لیے پیشگی ادائیگی ملنے کے باوجود اگر بل ادا کردہ رقم سے زیادہ ہو تو انتظامیہ مریض کی لاش اہلخانہ کے حوالے کرنے سے پہلے بل کی ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی ہسپتال کسی بھی مریض کی لاش کو پیسوں کی وجہ سے نہیں روکے گا، چونکہ آئی ایچ آر اے صرف وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کو ہدایت دے سکتا ہے، اس لیے یہ صرف فیصلہ صرف اسلام آباد پر ہی لاگو ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نجی ہسپتالوں میں واجبات کی ادائیگی کے لیے اہل خانہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے مریضوں کی لاشیں ان کے حوالے نہ کرنا معمول بن گیا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جب ایک خاتون سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوئیں تو چند راہگیروں نے انہیں معروف نجی ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا، جہاں وہ ان کی موت ہوگئی۔

تاہم جب اہل خانہ ہسپتال پہنچے تو ان سے کہا گیا کہ وہ لاش لینے سے پہلے ڈھائی لاکھ روپے ادا کریں۔

ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کے ادارے چلانا ایک کاربار بن گیا ہے، یہ معمول کی بات ہے کہ نجی ہسپتال کسی بھی پیچیدہ سرجری کی صورت میں 20 سے 40 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے ہیں اور مریض کی موت کی صورت میں بل میں ایک لاکھ روپے بھی زیادہ ہوں تو وہ لاش کو اہل خانہ کے حوالے نہیں کرتے بلکہ ان سے پہلے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں جن میں ہسپتالوں نے لاش اہلخانہ کےحوالے کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور جب یہ لوگ کسی طرح رقم ادا کردیتے ہیں تو ان سے لاش کو مردہ خانہ میں رکھنے کے مزید ایک لاکھ روپے مانگے جاتے ہیں۔

تاہم، یورپ، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں ہسپتالوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مریض کی لاش بغیر کسی تاخیر کے اہلخانہ کے حوالے کریں گے۔

مشہور خبریں۔

میں بھی قاتلانہ حملے کا شکار ہوں: سارہ نیتن یاہو

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے مطابق نیتن یاہو

غزہ میں استقامتی میزائل بیلٹ کے بارے میں صہیونی نیٹ ورک کا دعویٰ

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   صہیونی چینل کان نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا

جولانی حکومت کی روس سے حیرت انگیز درخواست

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: کومرسانت اخبار کے مطابق، شام میں دہشت گرد گروہ جولانی حکومت

تعرفوں سے بچنے کے لیے ممالک مجھ سے التجا کر رہے ہیں؛ٹرمپ کا دعویٰ !  

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ جن ممالک پر

کریڈٹ سوئس بینک کی طرف سے کئی دہائیوں کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سنٹر فار رپورٹنگ کرائم اینڈ آرگنائزڈ کرپشن کی ایک تحقیقات جو

کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے

امریکی کانگریس کے درجنوں ارکان نے ایک بار پھر سینچری ڈیل ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

?️ 2 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 جنوری

قرآن پاک کی توہین کے بعد سویڈن کے وزیراعظم کا پہلا بیان

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن کے وزیر اعظم اولاف کرسٹینسن نے سویڈش شہریوں کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے