?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ لاپتا طلبہ کی بازیابی کے لیے وفاقی حکومت کو 13 فروری تک کی ڈیڈ لائن دے دی اور ساتھ ہی وفاق سے آئندہ سماعت پر تمام لاپتا افراد کے گھر پہنچنے کی حتمی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ لاپتا طلبہ کیس پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لاپتا طلبہ کی بازیابی کے لیے عدالتی مہلت میں 13 فروری تک توسیع کی جاتی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، سیکریٹری داخلہ و دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے ابھی بیان حلفی نہیں مانگ رہے، اگر لاپتا افراد بازیاب نہ ہوئے تو وہ بیان حلفی دیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی بھی ہو گی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے جبری طور پر گمشدہ بلوچ طلبہ کی فہرست عدالت میں پیش کی، عدالت کو بتایا گیا کہ 12 بلوچ لاپتا طلبہ کے کیس حل طلب ہیں، وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کسی کو اغوا یا جبری طور پر گمشدہ نہ کیا جائے گا، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ تمام لاپتا افراد کو ہر صورت رہا یا بازیاب کرایا جائے گا۔
یہ بھی کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، یہ بیانات اور ایکشن پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے مثبت اشارے ہیں، اس سے بلوچ خاندانوں کی داد رسی ہو گی جن کے پیارے سالوں سے لاپتا ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سمی دین بلوچ نے بتایا کہ ان کے والد کو لاپتا ہوئے ایک دہائی سے زیادہ وقت گزر چکا، ٹیسٹ کیس کے طور پر یہ معاملہ بھی اٹارنی جنرل کو ریفر کیا جاتا ہے۔ اٹارنی جنرل ریاستی اداروں سے سمی دین بلوچ کے والد کے بارے میں پتا کریں۔
سمی دین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے مشہور گروپ نے بھی کیمپ لگا لیا ہے، ایس ایچ او کوہسار نے بتایا بلوچ شہدا کی نمائندگی کرنے والوں نے بھی دھرنے کے لیے اپنا کیمپ لگایا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں کیمپ مخالف سمتوں میں واضح باؤنڈری لائن کے ساتھ موجود ہیں، پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ دھرنے کے مقام پر امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی جاسوس پروگرام بنانے والی کمپنی کے بُرے دن
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی جاسوس پروگرام بنانے والی کمپنی این ایس او کے سی
اگست
دوحہ مذاکرات کے بارے میں امریکی میڈیا کا اظہار خیال
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی نیوز پورٹل آکسیوس نے اطلاع دی ہے کہ قطر کے
جنوری
نابلس پر صیہونی فوجی حملہ ؛ مشرق میں توپ خانے سے بمباری
?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فوجیوں نے نیبلیس کے شمال مغرب میں
اپریل
کینٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں عمران خان کو کہاں کہاں شکست ہوئی
?️ 13 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پنجاب
ستمبر
بلوچستان: اسکول بس پر خود کش حملہ، 3 طالبات سمیت 5 شہید، 38 زخمی، امریکا کی مذمت
?️ 21 مئی 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کو
مئی
پی ٹی آئی امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
جنوری
وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے صدر مملکت کو رپورٹ ارسال
?️ 24 اپریل 2022لاہور:(سچ خبریں) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت عارف علوی
اپریل
بغداد میں امریکی شہری اور کنیڈین فوجی ہلاک
?️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے بغداد میں ہونے والے مسلح حملے میں
نومبر