اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس، ایف آئی اے کو نوٹس جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت میں وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ 9 ستمبر کو احتساب عدالت نے کیس منتقلی کا آرڈر کیا تھا، 10 ستمبر کو پیش ہوئے تو اسپیشل جج سینٹرل ایک ہفتے کے لیے چھٹی پر چلے گئے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کیس آج 16 ستمبر کے لیے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے پاس مقرر ہے، جج شاہ رخ ارجمند پہلے ہی عدت کیس میں کیس سننے سے ڈھائی ماہ بعد معذرت کر چکے ہیں۔

دوران سماعت عدالت میں بشریٰ بی بی نے استدعا کی کہ عدالت اسپیشل جج سینٹرل کو جلد سماعت کرکے فیصلہ دینےکی ہدایت دے۔

سلمان صفدر نے عدالت کو بتایاکہ ضمانت قبل از گرفتاری پر نوٹس ہو چکے تھے پھر بھی گرفتاری ہو گئی، اب ضمانت بعد از گرفتاری کا معاملہ بھی اسی طرح لٹکا ہوا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت مؤخر کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے 18 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔

خیال رہے 12 ستمبر کو سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیا توشہ خانہ کیس میں درخواست ضمانت پر جلد فیصلے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں انہوں نے اسپیشل جج سینٹرل سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر جلد فیصلہ دینے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔

6 ستمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیا توشہ خانہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی تھی ۔

13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

مشہور خبریں۔

روس کو یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے

?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ماسکو نے پاکستان کی جانب سے یوکرین کو

رفح گزرگاہ سے غزہ واپسی پر فلسطینی خاتون کی دردناک  داستان

?️ 4 فروری 2026رفح گزرگاہ سے غزہ واپسی پر فلسطینی خاتون کی دردناک  داستان رفح

ریاض کے ساتھ ابوظہبی محاذ آرائی کا نیا دور

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ اور صیہونی حکومت کی قیادت میں سعودی عرب لیگ

ٹک ٹاک کا ’اسٹیم‘ فیڈ تک تمام صارفین کو رسائی دینے کا اعلان

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نوجوانوں

اسرائیل حزب اللہ کے سامنے کیوں نہیں ٹِک سکتا؟

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن کے بعد ماہرین نے اس امکان کا

وزیر اعظم اور ایم کیو ایم پاکستان ‘ڈیل’ پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی کے قیام پر متفق

?️ 26 جون 2022  کراچی(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی

کرک میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

?️ 3 مارچ 2024کرک: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کے

ملکی سلامتی میں پاک افواج کا بہت بڑا  کردار ہے: گورنر پنجاب

?️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملکی سلامتی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے