اسلام آباد پولیس نے 4 مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں عمران خان کو طلب کرلیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 4 مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔

پولیس نے عمران خان کو 10 اور 11 مئی کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کیے۔ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 153 اور 154 میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 مئی کو طلب کیا گیا۔

اس کے علاوہ تھانہ سٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 3 اور تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ نمبر 143 کے سلسلے میں 11 مئی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

عمران خان کو دوپہر 2 بجے میٹنگ روم سینٹرل پولیس آفس، پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ایچ-11 اسلام آباد میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے اور اپنا مؤقف بیان کرنے کا کہا گیا۔

نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ اگر آپ اپنی صفائی میں کوئی ثبوت یا شواہد پیش کرنا چاہیں تو اسے اپنے ہمراہ لائیں۔

ساتھ ہی خبر دار کیا گیا کہ تفتیش کے لیے حاضر نہ ہونے پر آپ (عمران خان) کے خلاف حسبِ ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نےعمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر 121 مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست کی سماعت میں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ عمران خان ایک بھی کیس کی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔

جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے تھے کہ ضمانت اسی لیے لی جاتی ہے تاکہ انویسٹی گیشن جوائن کی جائے، آپ کو سارے کیسز میں شامل تفتیش ہونا چاہیے، کہا گیا عید کی چھٹیوں میں آپریشن ہو گا کچھ نہیں ہوا۔

عدالتی ریمارکس پر عمران خان کے وکیل نے کہا تھا کہ ہم سارے کیسز میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسمگلنگ اونٹ پر نہیں ہوئی، آرمی چیف کی واضح ہدایات ہیں، کورٹ مارشل ہوگا، نگران وفاقی وزیر داخلہ

?️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا

مسجد الاقصی سے ملحقہ علاقے کے صہیونیوں کے نام پر رجسٹریشن کے خلاف احتجاج

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    آج پیرکو حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع  نے صیہونی

شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تیاری میں

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے ہفتے کے روز کہا

ٹی ایل پی پر لگی پابندیوں کے بارے میں وزیر اعظم نے موقف واضح کر دیا

?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے فرانسیسی سفیر کی بے دخلی

امریکہ کی ترکی شام تعلقات کی بحالی کی مخالفت

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی میں امریکی سفیر نے ترکی اور شام کے تعلقات کو

عراق میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا قانونی طور پر جرم

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:   عراقی پارلیمنٹ نے آج جمعرات 26 مئی کو صیہونی حکومت

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پراپرٹی کی فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز منظور

?️ 16 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پراپرٹی

برطانوی وزیر اعظم کی استعفیٰ سے بچنے کی کوشش

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارٹی گیٹ اسکینڈلز کی تحقیقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے