?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے شرکا خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
ملک بھر میں ترقی، خوشحالی اور ملک کے مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21توپوں کی سلامی سے ہوا۔مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اسلام آباد کی شکرپڑیاں گراونڈ میںیومِ پاکستان کی خصوصی پریڈ کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا، مسلح افواج کے سربراہان اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے شرکا نے شرکت کی۔وفاقی وزرا ء بھی تقریب میں شریک ہوئے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آمد کا اعلان خصوصی بگل بجا کر کیا گیا جس کے بعد وہ روایتی بگھی میں شکر پڑیاں پریڈ گرائونڈ میں آئے۔
یوم تجدیدِ عہد وفا کے موقع کی خصوصی پریڈ کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے خصوصی پریڈ کرتے ہوئے مہمانانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔تقریب کا آغاز قومی ترانے اور اس کے بعد تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد صدر عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ان کے علاوہ تقریب میں اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اور اپنے کاموں سے ملک کا نام روشن کرنے والے پاکستانیوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔
اس سے قبل سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر نے ایف سولہ طیارہ اڑاتے ہوئے دو جے 10 طیاروں کے ہمراہ صدر مملکت کو سلامی دی۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر بلال رضا اور ونگ کمانڈر حسن انیس ان کے ہمراہ تھے۔پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے ماہر پائلٹس نے چینی ساختہ جے 10سی، جے ایف 17تھنڈرز ، ایف 16اور میراج طیاروں سمیت مسلح افواج کے سامانِ حرب میں شامل مختلف طیاروں پر فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔صدر مملکت کے خطاب کے بعد بری فوج کی مختلف بٹالینز، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، رینجرز، فرنٹیئر کور، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے جوانوں پر مشتمل چاک و چوبند دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مارچ پاسٹ کیا، اس پریڈ میں کوسٹ گارڈز، بلوچستان لیویز کے دستے نے پہلی مرتبہ شرکت کی۔
علاوہ ازیں مسلح افواج، پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی خواتین اہلکاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے لیڈیز آفیسرز کا خصوصی دستہ بھی سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرا۔ مسلح افواج کے بری، فضائی اور بحری دستوں کے علاوہ کمانڈوز، آرمڈ کور، ائیر ڈیفنس اور انجینئرز بٹالین سمیت ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے مواصلاتی دفاعی آلات کا بھی شاندار مظاہرہ کیا، جدید ترین میزائل، ٹینک اور توپخانہ بھی پریڈ کا حصہ بنائے گئے۔
دوست ممالک کی افواج کے دستے بھی پریڈ میں شریک ہوئے، ازبکستان کی مسلح فوج کا دستہ پہلی بار پریڈ میں شریک ہوا، آذر بائیجان کی بہادر افواج کے دستے نے بھی پریڈ میں شرکت کی، ترکی، بحرین اور سعودی عرب کے دستے بھی پریڈ میں شامل ہوئے۔ ازبکستان کی مسلح فوج کا دستہ پہلی بار پریڈ میں شریک ہوا، آذر بائیجان کی بہادر افواج کے دستے نے بھی پریڈ میں شرکت کی، ترکی، بحرین اور سعودی عرب کے دستے بھی پریڈ میں شامل ہوئے۔
مارچ میں شریک مختلف صوبوں کی ثقافت کے مختلف پہلوئوں کی عکاسی کرنے والے مختلف فلوٹس نے تقریب کو چار چاند لگائے۔ تقریب کی خاص بات او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکاء کی شرکت ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے معززین نے بھی بطور مہمان خصوصی یوم پاکستان پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ او آئی سی کا فلوٹ بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شامل کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
چین میں خوفناک زلزلے کے متاثرین کی تعداد
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: چین میں کئی زلزلے آئے جن میں سے سب سے
دسمبر
آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے بارے میں پیش گوئی کردی
?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق صدر آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے بارے
اپریل
بھارتی پولیس کا سید علی گیلانی شہیدکے گھر ، تحریک حریت کے دفتر پر چھاپہ
?️ 12 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
ایران بغیر کسی قید و شرط کے ہماری مدد کرتا ہے:حماس
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون فلسطین سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے
فروری
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند ہونی چاہیے: برنی سینڈرز
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں
ستمبر
آبادی سے زیادہ ووٹروں کے اندراج کا انکشاف، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آبادی اور ووٹرز کے
ستمبر
پاکستان کے مفتی اعظم نے غزہ کے فلوٹیلا کے لیے حکومتوں سے فعال تعاون کا مطالبہ کیا
?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے مفتی اعظم نے غزہ کے امدادی بحری جہاز
ستمبر
مصری عوام کے بارے میں صیہونی میڈیا کا عجیب اعتراف
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:زمان اسرائیل اخبار کے مطابق اسرائیل میں سمجھوتہ کے حامی بھی
جون