اسلام آباد میں سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا

موت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کےمطابق ‏اسلام آباد میں کوہسار کے علاقے سیکٹر ایف 7 فور میں سابق سفارت کار کی 22 سالہ بیٹی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ لڑکی کوتیز دھار آلے سے قتل کیا گیا اور قتل میں ملوث شخص کو موقع واردات سے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ قتل کی گئی لڑکی سابق سفارت کار کی بیٹی ہے جبکہ سینیئر افسران نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ مبینہ اغوا اور تشد کا واقعہ پیش آ چکا ہے- اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی والا واقعہ ہماری تفتیش کے مطابق اغوا کا کیس نہیں ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا کیس حکومت لڑے گی لیکن ایک کیس کی بنیاد پر افغان سفیر کو نہیں جانا چاہئیے تھا، چاہتے ہیں افغان سفیر خود تحقیقات کا حصہ بنیں، ہم نے واقعے کی ایف آئی آر خود درج کی۔
ہم نے افغان سفیرکی بیٹی سے متعلق فوٹیجز وزارت خارجہ کو دی ہیں، افغان سفیر کی بیٹی نے پورے سفر کے دوران انٹرنیٹ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغان سفیرکی بیٹی مبینہ اغوا کیس کی تحقیقات کے لیے تعاون کریں، کیس حکومت لڑے گی۔ ہم نے ان کے اغوا کی ایف آئی آر کاٹی ہے، وہ چلی گئی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی تحقیقات کا حصہ بنے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ اسلام آباد راولپنڈی کی700 گھنٹے کی ویڈیو کو دیکھا گیا ہے۔ 200 گاڑیوں اور ٹیکسیوں کے مالکان تک پہنچے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ چاروں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ ہیں۔افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق چاروں ٹیکسی مالکان تک پہنچے ، چاروں ٹیکسی ڈرائیور محنت کش مزدور ہیں۔ ایک کیس کی بنیاد پر افغان سفیر کو نہیں جانا چاہئیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل اپنے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان چھوڑ کر ترکی اور دیگر عملہ افغانستان جا چکا ہے۔ سینئیر سفارتی عملہ پی آئی اے کی پرواز سے 11بجکر10منٹ پر وطن واپس روانہ ہوا۔ افغانستان سفارتخانہ کے سٹاف مبرز اسلام آباد سے پشاور کے راستے طور خم گئے۔ آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کشمیر میں عمران خان کے خلاف مہم چلا رہی ہیں، وہ ہارنے کے بعد اسلام آباد میں دھرنا دینے کا کہہ رہی ہیں، مریم بڑے شوق سے دھرنا دیں، عمران خان کی قیادت میں یہ ملک آگے بڑھے گا، بحرانوں سے نکلے گا، عمران خان نے کشمیر کیلئے پوری دنیا میں اسٹینڈ لیا، آزاد کشمیر میں بلے کی حکومت بنے گی۔

مشہور خبریں۔

نیپرا کا کے-الیکٹرک سمیت بجلی کمپنیوں کی لائسنس فیس میں اضافے کا منصوبہ

?️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور

ہمارا مقصد ایران کو ستانا ہے:صیہونی حکومت

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک ذریعے نے اپنے مبینہ بیانات میں ایران

صدر مملکت صرف ایک نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی ترجمانی کریں، مرتضیٰ سولنگی

?️ 13 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے

سعودی عرب نے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کھیلوں کا سہارا لیا

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:نئے سال میں سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کھیلوں کے

پی ٹی آئی کے وزیر نے پی آئی اے پر پابندی کی دعوت دی تھی، عمران خان بھی ذمہ دار ہے۔ وزیر دفاع

?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

اسٹیل انڈسٹری کے ساتھ امریکہ کے "آمرانہ” سلوک پر جاپانی غصہ

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ جاپان میں امریکہ

اسلام آبادمیں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

?️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن

خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی، بحالی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

?️ 1 ستمبر 2025پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے