?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے گرفتار سابق رکن بلوچستان اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ملزمان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی،عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ملزمان نے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اس میں کسی کے بھی کردار کی وضاحت نہیں کی گئی، عام الزامات لگائے گئے ہیں، بی این پی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کی تو مقدمہ درج کر دیا گیا، اسلحہ لہرایا نہ دکھایا، اسلحہ تھا تو انہوں نے پکڑا کیوں نہیں۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں کے خلاف فاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکریٹریٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کے عملے کو زدوکوب کیا۔
بی این پی کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) سینیٹ کے جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں اختر مینگل اور ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی سمیت 7 دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ سربراہ بی این پی اور ان کے ساتھیوں نے سینیٹ کے اسٹاف کو زد و کوب کیا، اس میں مزید الزام لگایا گیا کہ اختر مینگل اور ان کے ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے جبکہ ان افراد کے پاس اسلحہ بھی تھا۔
ایف آئی آر میں درخواست کی گئی کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔


مشہور خبریں۔
30 ستمبر عراق سے اتحادی افواج کے انخلا کا فیصلہ کن دن ہے: عراقی وزیراعظم کے مشیر
?️ 9 ستمبر 2026سچ خبریں: عراق کے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی قاسم الاعرجی
ستمبر
لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج، 250 طلبہ گرفتار
?️ 17 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
اکتوبر
عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ
?️ 28 جولائی 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام عمران
جولائی
یمنیوں کے ہاتھوں ابوظہبی کو سخت دھچکا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات جنگ سے دستبرداری کا اعلان کرکے یمن میں
جنوری
اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے اگلے 15 روز کے
مئی
مغربی ایشیا کی صورتحال؛ ایران جنگ اور مشرقی طاقتوں کا ابھرتا کردار
?️ 10 مئی 2026سچ خبریں:مغربی ایشیا میں جاری جنگ محض ایک فوجی تنازع نہیں بلکہ
مئی
امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکا کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکہ کے لیئے سب
اپریل
وینزویلا کا بین الاقوامی فورمز میں غیر قانونی امریکی اقدامات کے خلاف احتجاج
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: ونزوئلا کی نائب صدر دلسی روڈریگز نے امریکہ کی جانب
نومبر