?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج کرنے والے کم ازکم 250 طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے منتشر کرنے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کے مختلف کالجز کیمپس کے باہر طلبہ کا احتجاج جاری ہے، کمرشل مارکیٹ، سکستھ روڈ، مورگاہ اور پشاور کیمپس کے باہر یونیفارم پہنے طلبہ نے کیمپسز پر پتھراؤ کیا اور ان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔
پشاور روڈ کیمپس پر طلبہ نے گیٹ اور شیشے توڑ دیئے اور مورگاہ کیمپس کے باہر طلبہ نے پتھراؤ کیا، جبکہ احتجاج کے باعث ایوب پارک چوک مکمل بلاک ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی، مورگاہ پر بھی پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہو گیا۔
راولپنڈی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن حافظ کامران اصغر نے ڈان کو بتایا کہ پُرتشدد احتجاج کرنے والے تقریباً 150 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، مزید کہنا تھا کہ صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تمام زاویوں سے احتجاج کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، مزید کہا کہ شہر میں مختلف کالجز کے باہر سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام بلاک سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا ہم طلبہ کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے تھے، احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ پر اگر کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا، اور توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراو کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بعد ازاں، ترجمان پولیس انسپکٹر سجاد الحسن نے بتایا کہ ویڈیوز سے شناخت کے بعد 100 مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بعد کل تعداد 250 ہو گئی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں غیر طلبہ عناصر بھی شامل ہیں، ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق غیر طلبہ عناصر نے مذموم مقاصد کے لیے احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کی، مزید کہنا تھا کہ شہر میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کو پروپیگنڈے قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بچی زیادتی نہیں، گھٹیا سازش کا شکار بنی، بار بار کی احتجاج کی کال ناکام ہونے کےبعد انتہائی گھٹیا اور خطرناک منصوبہ بنایاگیا، فتنہ فساد کی جڑ خیبرپختونخوا حکومت ہے۔
مریم نواز نے جعلی خبر پھیلانے میں ملوث عناصر کےخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہ سازش کامیاب ہوجاتی تو کئی جانیں جاسکتی تھیں، سازش کے تمام تانے بانے کھل کر میرے سامنے آگئے ہیں، سوشل میڈیا پر جھوٹ کی فیکٹریوں کو اب بند ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ 10 اکتوبر کو ایک بچی کا نام لیا گیا کہ وہ ریپ کا شکار ہوئی ہے لیکن وہ بچی 2 اکتوبر سے اسپتال میں داخل ہے، وہ بچی کہیں گری اور بری طرح زخمی ہونے کے بعد آئی سی یو میں داخل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تھا کہ ’میری اس بچی کی والدہ سے رات بات ہوئی تو وہ شدید صدمے کی حالت میں تھیں، ان کی اپنی کوئی سرجری ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں چاہیے، میری 5 بچیاں ہیں ان کی شادیاں بھی ہوں گی لہٰذا اس سازش کے کرداروں کو بے نقاب کرنا اور کیفر کردار تک پہچانا آپ کی ذمے داری ہے، اس والدہ کی درخواست پر آپ آج مجھے میڈیا پر دیکھ رہے ہیں۔‘
بعد ازاں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ لاہور میں طلبہ کو مظاہروں پر اکسانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا تھا کہ سازش میں شامل کسی بھی شخص کو نہیں بخشا جائے گا، جھوٹے پروپیگنڈے سے معصوم لڑکی اور اہل خانہ متاثر ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مجھے سزا ہو بھی جائے تب بھی الیکشن ضرور لڑوں گا:ٹرمپ
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خفیہ دستاویزات کیس میں
جون
صہیونی تجزیہ کاروں کی نیتن یاہو کے غزہ پر بڑے حملے کے منصوبے پر شدید تنقید
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کاروں نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کے غزہ
مئی
اٹلی نے امریکہ سے یورپ کی معاشی آزادی کا مطالبہ کیا
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے امریکہ سے
دسمبر
ترقیاتی منصوبوں کیلئے 26 کھرب 60 ارب روپے کے بجٹ کی سفارش
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) نے
جون
ایرانی ڈرون سستے مگر خوفناک ہیں؛ٹرمپ کا اعتراف
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ڈرونز کی تعریف کرتے
مئی
صیہونی جارحیت کے بعد یونیفل میں خلفشار
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفل) پر صیہونی حملوں
نومبر
وزارت تعلیم نے 20 جون کے بعد ملک بھر امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کا 29 واں
مئی
ٹرمپ حکومت میں بحران جاری؛ ایک اور اعلیٰ فوجی جنرل مستعفی
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ کی یورپ اور افریقہ میں تعینات فوج کے کمانڈر جنرل
جولائی