اسلام آباد اور بیجنگ کا سی پیک کو توسیع دینے کا عزم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور چین نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو وسعت دینے اور علاقائی روابط اور تعاون بڑھانے کے لیے منصوبے میں تیسرے فریق کو شامل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بیجنگ میں پاکستان اور چین کے دو طرفہ سیاسی مشاورت (پی بی سی) کے تیسرے دورے کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقوں نے سی پیک کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کیا جو دوطرفہ تعاون کا ایک اہم ستون اور پاکستان اور چین کے درمیان ہمیشہ گہری ہوتی دوستی کی علامت ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ سیاسی مشاورت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سیاسی اور سیکیورٹی تعاون، دوطرفہ تجارت، اقتصادی اور مالیاتی تعاون، ثقافتی تبادلے، سیاحت اور عوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین اعلی سطح کی مصروفیات اور ڈائیلاگ کے طریقہ کار کو بھی فروغ دیں گے اور مواصلات کے ذرائع کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کی۔ پاکستان اور چین کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر بات چیت اور تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔

سیکرٹری خارجہ نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے معاشی استحکام اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے چین کی جانب سے مسلسل اور فراخدلانہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

بیان کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ ویڈونگ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقتصادی سلامتی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید بتایا گیا کہ دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور افغانستان سمیت اہم علاقائی پیش رفت پر قریبی تعاون اور مصروفیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات میں چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ’دوستانہ تعاون کو آگے بڑھانے اور سی پیک کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے‘ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید بتایا کہ چینی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور تعاون پر مبنی شراکت داری کے لیے بیجنگ کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کو ’بھرپور سپورٹ‘ دینے پر اتفاق کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان اور چین عالمی اور علاقائی امور پر ہم آہنگی کو بھی مضبوط کریں گے اور تعلقات کو مستحکم کریں گے۔

مشہور خبریں۔

عارف علوی کا عدلیہ سے مطالبہ

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: سابق صدر عارف علوی بھی کراچی میں بانی پی ٹی

افغانستان میں امدادی رقوم کی کمی پرعالمی ادارہ صحت کا انتباہ

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ افغانستان میں صحت کی خدمات

جمعہ سے مسجد الاقصی کے صحن صہیونیوں کے لیے بند کر دیے جائیں گے

?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں:  صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حکومت کے رہنماؤں

جرمن ٹریڈ یونین کی نئی ہڑتال کی کال

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کی ریاست بائرن میں وردی ٹریڈ یونین نے مزدوری کے

پاک۔افغان بارڈر پر سرحد پار سے بلااشتعال فائرنگ پر افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے گزشتہ روز چمن اسپن بولدک کے

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

?️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملکی سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا

امریکی سفیر صیہونی زبان بولتے ہیں:حزب اللہ

?️ 9 ستمبر 2026سچ خبریں: لبنان کی حزب‌اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن غالب ابوزینب

پیوٹن کا مغربی ممالک کو روسی تیل کی فروخت پر پابندی کا حکم نامہ جاری

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:      روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے