?️
صوابی (سچ خبریں) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا ہے کہ وکلاء برادری نے ہر دور میں آئین، قانون اور جمہوریت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے، میری تجویز ہے کہ بارایسوسی ایشنز کی صدارت کا دورانیہ کم از کم دو سال ہونا چاہیے تاکہ قیادت کو مؤثر انداز میں کام کا موقع ملے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بروقت فیصلے کرتے ہوئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،اب معیشت میں بہتری آ رہی ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 20.5 فیصد ہو چکی ہے اور ڈالر 307 سے کم ہو کر 277 روپے پر آ چکا ہے۔
انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقتصادی استحکام واپس آ رہا ہے اور سرمایہ کاری کے دروازے کھلنے لگے ہیں، وزیراعظم اور ان کی ٹیم دن رات ملک کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتا ہوں پوری امت مسلمہ کو متحد ہو کر مظلوموں کا ساتھ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے تمام افراد کا شدید افسوس ہے ، ان حملوں سے پورے مسلم اُمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،صوبائی حکومت کے رویے کو غیر سنجیدہ اور عوام دشمن قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
الجزائر کی فٹ بال ٹیم کا اپنی چیمپئن شپ کی ٹرافی فلسطینی عوام کو پیش کرنے کا اعلان
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:الجزائر کی قومی ٹیم نے عرب کپ کا پہلا راؤنڈ جیت
دسمبر
آرٹیکل 47 کے تحت صدر کے مواخذے پر غور کرنا چاہیے، رضا ربانی
?️ 21 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے
فروری
پنجاب میں قبضہ مافیا اور فراڈ کرنے والوں کیخلاف کڑی قانون سازی کی تیاری
?️ 19 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کی جانب سے قبضہ مافیا اور پلاٹس
دسمبر
امریکی عوام میں فلسطین کی حمایت بڑھنے لگی
?️ 27 فروری 2026امریکی عوام میں فلسطین کی حمایت بڑھنے لگی ایک نئے سروے کے
فروری
ہندوستان کے ایک اور کالج میں باحجاب طالبات کے ساتھ ناروا سلوک
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ہندستانی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی انتظامیہ نے مسلمان طالبات
فروری
ترک عوام بائیڈن کو بیلٹ باکس میں جواب دیں گے:اردگان
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات کے اہم
مئی
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا
?️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور
فروری
حمیمہ ملک شادی کی بےبنیاد خبریں سن کر آپے سے باہر ہوگئیں
?️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر اپنی شادی
جنوری