اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

?️

پشاور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے مختلف طبقات کی جانب سے پاکستان کو معاشی دباؤ کا سامنا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پارٹی کارکنان کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کو اس ایجنڈے کے تحت اقتدار میں آنے کے لیے یہودیوں کی پشت پناہی حاصل تھی کہ کشمیر کی حمایت ختم کی جائے، اسرائیل کو تسلیم کیا جائے اور پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے۔

غزہ تنازع کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت نے مسئلہ فلسطین کو پھر سے موضوع بحث بنا دیا ہے، غزہ میں شہری آبادی پر اندھا دھند بمباری جنگی جرم ہے۔

اسرائیلی بربریت پر انسانی حقوق کے چیمپئنز کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے 20 سال تک افغانستان پر بمباری کی اور پھر بھی حقوق کا محافظ ہونے کا دعویٰ کیا، امریکا اور دیگر مغربی ممالک نے عراق، لیبیا اور شام کو تباہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں پر مظالم ڈھاتے ہیں اور پھر انسانی حقوق کے چیمپئن ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انضمام کے نام پر مقامی لوگوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی لوگ نہ تو صوبے میں مکمل طور پر آباد ہوسکے ہیں اور نہ ہی ان کی خصوصی حیثیت برقرار رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب میں نے فاٹا کے انضمام کی مخالفت کی تو ’طاقتور حلقوں‘ نے مجھے بتایا کہ ان پر عالمی طاقتوں کی جانب سے ایسا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے: ٹرمپ

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فاکس نیوز چینل

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت، اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

?️ 13 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی

وفاقی حکومت کے ملکی قرضے بڑھ کر 340 کھرب روپے پر پہنچ گئے

?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران

اسرائیل ایرانی میزائیلز کو روکنے میں ناکام، ہنگامی صورتحال کا اعلان

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: صہیونی حکومتکے میڈیا نے ایران کے جوابی میزائل حملوں کا

جوہری اثاثوں پر جو بائیڈن کا بیان، امریکی سفیر ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب

?️ 15 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

عمران خان کے بچوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں بالکل غلط ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکٹری اطلاعات شیخ وقاص

کینڈین وزیراعظم سرخیوں میں ،وجہ؟

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: کینیڈا کے وزیراعظم جلد ہی اپنی اہلیہ سوفی ٹروڈو کو

عمان ایئر لائنز کے نقشوں سے اسرائیل کا جعلی نام حذف 

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے