اسرائیل کا صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندے کا تقرر، پاکستان سمیت 12 ممالک کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسرائیل کا نام نہاد صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندے کے تقرر پر پاکستان سمیت 12 ممالک نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک نے اسرائیلی اقدام کو صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا گیا ہے، وزرائے خارجہ نے یکطرفہ اقدامات کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان نے کہا کہ اعلامیہ میں صومالیہ کی وحدت اور خودمختاری کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی اقدام کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور افریقی یونین کے اصولوں کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی ہےاور اِس اقدام کو خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک نظیر قرار دیا ہے۔

یاد رہے مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ مصر، صومالیہ، سوڈان، لیبیا، بنگلہ دیش، الجیریا، سعودی عرب، فلسطین، ترکیہ، انڈونیشیا اور کویت شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں دہشت گردی کے الزام میں سیکٹروں افراد گرفتار

?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے متعدد صوبوں میں بیک وقت کاروائیوں کے

مغربی ممالک افغانستان کے موجودہ بحران کے ذمہ دار:برطانوی وزیر

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:  سابق برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی روری سٹیورٹ نے بتایا

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت آج ہوگی

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور

بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف اور ان کی پارٹی پر الزام

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردعمل

یورو زون اور انگلینڈ میں افراط زر میں اضافہ جاری

?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین میں جنگ اور روس کے خلاف پابندیوں کے براہ راست

انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی

?️ 7 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران پاکستانی

سعودی عرب نے پاکستان پر لگائی ہوئی سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 30 مئی 2021جدہ (سچ خبریں)  سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف

اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنا جرم ہے؛مقتدی صدر

?️ 25 دسمبر 2025اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنا جرم ہے؛مقتدی صدر عراق میں اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے