?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسرائیل کا نام نہاد صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندے کے تقرر پر پاکستان سمیت 12 ممالک نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک نے اسرائیلی اقدام کو صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا گیا ہے، وزرائے خارجہ نے یکطرفہ اقدامات کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان نے کہا کہ اعلامیہ میں صومالیہ کی وحدت اور خودمختاری کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی اقدام کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور افریقی یونین کے اصولوں کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی ہےاور اِس اقدام کو خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک نظیر قرار دیا ہے۔
یاد رہے مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ مصر، صومالیہ، سوڈان، لیبیا، بنگلہ دیش، الجیریا، سعودی عرب، فلسطین، ترکیہ، انڈونیشیا اور کویت شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
معروف ڈراما ’تیرے بن‘ کی اداکارہ سبینہ فاروق کو ’حیا‘ کا کردار کرنے پر دھمکیاں ملنے لگیں
?️ 19 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) کسی ڈراما یا فلم میں اداکار کی اداکاری اگر
مارچ
پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت پر عدالت کا ڈپٹی کمشنر لاہور کو شام تک فیصلہ کرنے کا حکم
?️ 20 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی
ستمبر
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اثاثہ جات کیس میں عمر ایوب کےخلاف کارروائی سے روک دیا
?️ 28 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن
جولائی
ہم کبھی بھی جوہری ہتھیار کو نہیں ہٹائیں گے: شمالی کوریا
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے شمالی
ستمبر
ٹوئٹر کے بلاک بٹن میں بڑی تبدیلی کردی گئی
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) میں بلاک بٹن میں
مئی
ترکی کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے محرکات کیا ہیں؟
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان مسلسل بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات
نومبر
حکومت عمران خان کو تنہا نہیں کر سکتی پوری قوم ساتھ کھڑی ہے،شہزاد وسیم
?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو
فروری
حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی چاہتے ہیں، کامران مرتضیٰ
?️ 30 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران
مارچ