اسحٰق ڈار اگلے ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف، عالمی بینک کے اجلاس میں شرکت کریں گے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار اگلے ہفتے واشنگٹن میں عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جہاں پاکستان کو آئی ایم ایف سے پیکج کی بحالی کے لیے مہم چلانے کا موقع میسر ہوگا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ’وزیرخزانہ مالی رکاوٹوں کی وجہ سے ایک مختصر وفد کے ہمراہ آئیں گے لیکن سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی ممکنہ طور پر ان کے ساتھ ہوں گے‘۔

عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے اعلان کیا تھا کہ 10 اپریل سے 16 اپریل تک واشنگٹن میں ان کے ہیڈکوارٹرز پر ’براہ راست‘ ملاقاتیں ہوں گی۔

اجلاس کے لیے آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنرز بھی واشنگٹن میں جمع ہوگا تاہم بورڈ سالانہ اجلاس میں دو طرفہ پیکج کے حوالے سے مشاورت نہیں کرے گا بلکہ وہ رکن ممالک کو اپنے پیکج کے لیے مہم کا موقع فراہم کریں گے۔

عالمی بینک کے اعلان میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں تمام رکن ممالک کے وزرائے خزانہ، ان کے مرکزی بینکوں کے سربراہان، اراکین پارلیمان، نجی شعبے کے نمائندے اور ماہرین تعلیم بھی شرکت کریں گے اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ دیگر مالی اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پاکستان کے لیے خاص کر یہ موقع اہم ہے جیسا کہ آئی ایم نے پاکستان کو گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ دیگر شراکت داروں سے قرضوں کی یقین دہانی کروائیں تاکہ آئی ایم ایف فنڈ کی بحالی کا موقع ملے۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر اسٹریٹجک کمیونیکیشنز جولی روزیک نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام تاحال پالیسیوں پر مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ کی سہولت کا نواں جائزہ مکمل کیا جائے۔

ڈان کو سرکاری ذرائع نے مارچ میں بتایا تھا کہ پاکستان میں سیاسی صورت حال بھی آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کا ایک سبب ہے جو قومی معیشت کا مستحکم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

آئی ایم ایف بھی بہار اجلاس میں اپنا عالمی معیشت کا جائزہ پیش کرے گا۔

مشہور خبریں۔

سلمان خان کوسعودی حکام نےخصوصی اعزاز سے نوازا

?️ 12 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان  کو سعودی حکام کی جانب

صیہونی صدر کی اردنی بادشاہ کے ساتھ خفیہ ملاقات

?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:غیر قانونی صیہونی ریاست کے صدر نے ادرن کے دارالحکومت میں

لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کے سلسلہ میں طالبان رہنما کے فیصلے کا جلد اعلان

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے میں وہ لڑکیوں

فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیسری بار اہم اجلاس طلب کرلیا

?️ 14 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے اقوام

نیتن یاہو کے بیٹے کی سالگرہ کا کیک کا نیا انداز

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قسام بٹالینز کے عسکری اطلاعاتی مرکز نے ایک کارٹون شائع

جہاں خان کی جماعت نہیں وہاں ووٹر بھی نہیں

?️ 5 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم عمران خان، ڈاکٹر شہباز

شہید سلیمانی نے امریکہ کے ساتھ محاذ آرائی کے میدان میں نیا باب کھولا:لبنانی تجزیہ کار

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی تجزیہ کار اور نقاد نے شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت

چین نے خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام دے دیا

?️ 23 جون 2025بیجنگ: (سچ خبریں) چین نے انقلابی قدم اٹھا کر دنیا کو حیران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے