اسحاق ڈار کی سہ فریقی اجلاس میں شرکت، تینوں ممالک کا انسداد دہشتگردی پر اتفاق

پاکستان چین افغانستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی مذاکراتی اجلاس ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس میں کابل میں ہوا، تینوں ممالک کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی متفقہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں تجارت، صحت، تعلیم اور ثقافت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسی طرح اجلاس میں منشیات سمگلنگ کی روک تھام پر اتفاق ہوا جب کہ مذاکرات میں سی پیک کی افغانستان تک توسیع پر بھی بات چیت ہوئی۔ ترجمان نے بتایا بعدازاں کابل میں اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ مکمل ہونے پر پاکستان کے لئے واپس روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ قبل ازاں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی بھر پور نمائندگی کی، اُن کے ہمراہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

خیال رہے دورے کےاسحاق ڈار کی افغان نگران وزیر خارجہ سے دو طرفہ ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا امریکہ کا دورہ؛ وجہ؟

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، صہیونی حکومت کے وزیر دفاع

امریکی میگزین: اسرائیل ایک خطرناک صورتحال میں ہے۔

?️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں) امریکی میگزین نیشنل انٹرسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ

عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے

?️ 4 اگست 2021مظفر اباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں و

تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ توڑ جواب 

?️ 4 دسمبر 2025 تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ

حماه؛ شہر پر شام کی فوج کا کنٹرول

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی شہر حماه میں صورتحال میں امن کی خبریں آئیں ہیں،

سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی میت کو سری لنکا بھیج دیا

?️ 6 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے تشدد سے قتل ہونے والے

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا۔ عظمی بخاری

?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

پابندیوں سے بچنے کے لئے شہری احتیاط کریں: فردوس عاشق

?️ 10 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے