?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم بھی کیا۔
قبل ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی وزرائے خارجہ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر یہاں جمع ہیں تاکہ ایک اور غیر قانونی اسرائیلی حملے پر غور کر سکیں جو ایک برادر اور خودمختار ریاست پر کیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد دوحہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں تجویز دی ہے کہ اسرائیل کے عزائم کی نگرانی اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کے لیے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کی جائے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے 9 اہم مراحل؛ اسرائیل کی شکست اور جنگ بندی پر مجبور ہونے کی کہانی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے آغاز سے ہی متعدد مرتبہ جنگ بندی
جنوری
ریاض کے تل ابیب کے ساتھ پوشیدہ تعلقات
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: لبنان میں سعودی سفیر ولید بخاری کی طرف سے حزب
جنوری
کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کا معاملہ، چند وزراء نے سمری پر دستخط نہیں کئے
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کے معاملے
نومبر
سیاستدانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام؛ پاکستانی شہری کے خلاف امریکی خفیہ ایجنسی کی سازش
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک پاکستانی شہری، آصف مرچنٹ، کو امریکی سرزمین
اگست
ایران اور پاکستان کے تعلقات کیسے ہیں؟
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر داخلہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے
جنوری
حزب اللہ کے دندان شکن جواپ پر صیہونی اعلیٰ افسران کا ردعمل
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں کے خلاف حزب اللہ کے
مئی
صیہونیوں کی فلسطینی قیدیوں کے خلاف جان بوجھ کر طبی غفلت
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر صحت نے صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں
نومبر
وزیراعظم نے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگادی، ملک مخالف پروپیگنڈے کے خاتمے کا عزم
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ماحولیاتی اور
ستمبر