اسحاق ڈار کی آسیان ریجنل فورم کے موقع پر اہم ملاقاتیں، تجارت و تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان ریجنل فورم وزارتی اجلاس کے موقع پر روس، آسٹریلیا، کینیڈا اور لاؤس کے وزرائے خارجہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں جن میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء کونسل کے اجلاس میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات نتیجہ خیز اور دور رس نتائج کی حامل رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔

مشہور خبریں۔

الجزائر اور ایران کا اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ پر زور 

?️ 12 نومبر 2026سچ خبریں: الجزائر کے وزیر خارجہ تجارت اور ایران کے سفیر ناصر

برطانیہ نے روسی طیاروں کو ضبط کرنے کا انتباہ دیا

?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:   برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا

 اسرائیل کو سزا نہ ملی تو خطے میں آگ بھڑکے گی

?️ 14 ستمبر 2025 اسرائیل کو سزا نہ ملی تو خطے میں آگ بھڑکے گی  مشرق

ٹرمپ نے 5000 ڈالر کے وعدے کا سہارا کیوں لیا؟ مقبولیت میں کمی اور معاشی دباؤ کے درمیان ووٹروں کو لبھانے کی کوشش

?️ 10 ستمبر 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کے

وزارت خزانہ نے سعودیہ سے ملنے والی رقم سے متعلق وضاحت کردی

?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ترجمان  نے سعودیہ سے ملنے

جمہوریت مختلف ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا امریکی بہانہ

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ جمہوریت کے قیام کے بہانے

صیہونی آباد کاروں کا نابلس میں فلسطینیوں پر حملہ

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے اتوار

اگر عمران خان کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو پاکستان اور اداروں کو تباہ کردے گا

?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو دوبارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے