?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دو رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنی گفتگو میں کہا کہ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کے خواہاں ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان جاری ٹریڈ ڈائیلاگ میں مثبت پیش رفت کے حوالے سے پر امید ہیں، پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے نکتہ نظر اور مفادات میں ہم آہنگی ہے، امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
ملاقات کے آخر میں دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے کے ضمن میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔


مشہور خبریں۔
کروناویکسین لگانے کی خصوصی مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں آج سے شروع ہو گئی ہے
?️ 26 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر
اکتوبر
پژشکیان سے ملاقات پر پاکستانی وزیر اعظم کا نقطہ نظر
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے اعلان کیا: آج اسلام آباد میں،
اگست
صدارتی انتخابات میں فرانسیسی عوام کی مشارکت میں کمی
?️ 11 اپریل 2022فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا کہ فرانسیسی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے
اپریل
امریکہ کے پاس عراق میں اب کوئی جنگی فورس نہیں
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی ترجمان
دسمبر
حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی کی خبروں پر احمد الشرع کا ردِعمل: ہم جنگ روکنا چاہتے ہیں، اسے پھیلانا نہیں
?️ 13 جون 2026سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع نے ان
جون
عراق کی سیاسی پیش رفت کے بارے میں نوری المالکی کا بیان
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے آج
اگست
ٹی ایل پی کے فنانسرز پر دہشتگردی کے پرچے کٹیں گے، 3800 معاونین کی نشاندہی کرلی، عظمیٰ بخاری
?️ 21 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
اکتوبر
بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے۔ اسحاق ڈار
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
اگست