?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاک بحریہ کی جانب سے اپنے حق میں 10 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے براہ راست صوبائی حکام سے رجوع سے متعلق اپیل کو سماعت کے لیے منظور کر لیا۔
اپیل پر سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ اس بات پر بھی غور کرے گی کہ آئین کے آرٹیکل 173 کو آرٹیکل 245(ون) کے ساتھ ملا کر پڑھنے کو نظر انداز کرتے ہوئے کیا زمین مسلح افواج کی کسی برانچ کو الاٹ کی جا سکتی ہے۔
آئین کا آرٹیکل 173 جائیداد کے حصول اور معاہدے کرنے کے اختیارات سے متعلق ہے جب کہ آرٹیکل 245(ون) مسلح افواج کے کردار کی وضاحت کرتا ہے جو وفاقی حکومت کی ہدایت پر بیرونی جارحیت یا جنگ کے خطرے کے خلاف پاکستان کا دفاع کرے گی اور قانون کے مطابق جب اسے حکم دیا جائے تو شہری انتظامیہ کی مدد کے لیے کام کرے گی۔
دوران سماعت اس سوال پر غور کرے گی کہ کیا وفاقی حکومت دفاعی مقاصد کے لیے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق مسلح افواج کی برانچز کے معاملات کو ریگولرائز کرنے میں اپنی آئینی ذمہ داری کی انجام دہی میں ناکام رہی ہے۔
اس معاملے کو جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی سپریم کورٹ کے بینچ نے شبیر احمد کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ کے تربت بینچ کے حکم کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر اٹھایا جب کہ عدالت عالیہ نے 23 اکتوبر 2017 کو اسی طرح کی ایک درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے جسٹس من اللہ نے بلوچستان حکومت کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آرٹیکل 173 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی زمین الاٹ نہ کی جائے، اس کے علاوہ صوبائی حکومت کو ہدیت کی گئی کہ شہریوں کے حقوق کی پامالی روکی جائے جنہیں ان کی زمین کے بدلے معاوضہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی ان کی جائیدادوں کے حصول کے لیے قانونی کارروائی کی گئی۔
تنازع پاکستان نیوی کے حق میں 10 ہزار 27 ایکڑ زمین لیز پر دینے سے متعلق ہے، یہ الاٹمنٹ بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر نے 15 مئی 2009 کے آرڈر کے ذریعے کی تھی، متنازع زمین بلوچستان کے کوہ امام وارڈ، ایئرپورٹ وارڈ اور شہید وارڈ کی حدود میں آتی ہے، پاکستان نیوی پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے زمین کی الاٹمنٹ کے لیے براہ راست ریونیو حکام سے رابطہ کیا۔
دوسری جانب، درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے آئینی دائرہ اختیار کے استعمال کی استدعا کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہیں اور دیگر افراد کو بغیر معاوضے کے ان کی زمین سے زبردستی بے دخل کیا جا رہا ہے۔
اپنے فیصلے میں بلوچستان ہائی کورت نے نوٹ کیا کہ سیٹلمنٹ حکام نے تصدیق کی کہ 4 ہزار 286 ایکڑ زمین عام شہریوں کے قبضے میں ہے جنہیں معاوضہ نہیں دیا گیا، تاہم ہائی کورٹ نے اپنے دائرہ اختیار کو استعمال کرنے سے انکار کر دیا۔
تحصیلدار، سیٹلمنٹ سرکل تربت نے ایک رپورٹ بھی پیش کی جس میں موضع شہید وارڈ میں 242 ایکڑ زمین اور ضلع کیچ کے موضع ائیرپورٹ وارڈ میں 500 ایکڑ صوبائی حکومت کی ملکیت اراضی پاک بحریہ کے حق میں منتقل کرنے کی تصدیق کی گئی اور کوہہ امام وارڈ کی زمین کی حتمی تصدیق ابھی ہونی ہے۔
عدالت عظمیٰ نے نوٹ کیا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بقیہ زمین پر ابھی تک تصفیہ نہیں ہوا، رپورٹ کے مطابق، پاکستان نیوی نے مبینہ طور پر الاٹ کی گئی/لیز پر دی گئی زمین پر عمارتیں تعمیر کیں۔
عدالت نے یہ بھی یاد دلایا کہ بار بار استفسار کرنے کے باوجود بھی بورڈ آف ریونیو بلوچستان متعلقہ قانون نہیں دکھا سکا جس کے تحت پاکستان نیوی کو زمین کی الاٹمنٹ کے لیے براہ راست ریونیو حکام سے رجوع کرنے کا اختیار دیا گیا ہو یا جس کے مطابق صوبائی حکومت کو اختیار دیا گیا ہو کہ وہ صوبائی حکومت کو دی سپریم کورٹ گئی زمین کو پاکستان نیوی کو الاٹ یا لیز پر دے۔
عدالت نے وفاقی اور بلوچستان حکومتوں کو اپنے اپنے جوابات جمع کرانے کا حکم دیا، اس کے ساتھ ہی بلوچستان حکام اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ شہریوں کو آئین کے تحت فراہم کردہ بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔
عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق صوبائی حکومت اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ آرٹیکل 173 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی زمین الاٹ نہ کی جائے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی وزیراعظم پر دھوکہ دہی اور کرپشن سمیت متعدد الزامات عائد کردیئے گئے
?️ 5 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی پراسیکیوٹرز نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر دھوکہ
اپریل
صیہونی جنرل کا غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:جنرلز پلان بنانے والے صیہونی جنرل نے غزہ میں جنگ کے
جنوری
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد بلز منظور
?️ 23 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر
جنوری
زیلنسکی صرف اپنی سیاسی بقا کے بارے میں سوچتا ہے: لاوروف
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ
فروری
مصر کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ
فروری
بعض عرب حکمرانوں کو فلسطین کا نام سننا بھی گوارہ نہیں:جہاد اسلامی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطین کے تئیں بعض
ستمبر
پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرین کا حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہے: کراکس
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: ونزویلا نے بدھ کے روز یوکرین کی جانب سے روسی
تل ابیب کی طرف سے عرب وفد کو رام اللہ جانے سے روکنے کا راز / سمجھوتہ کرنے والوں کی نیتن یاہو طرز کی تذلیل
?️ 2 جون 2025سچ خیرں: عرب دنیا کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے عرب وفد
جون