اسحاق ڈار نے پھر وہی حرکت کی جو شوکت ترین نے کی تھی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پھر وہی حرکت کی جو شوکت ترین نے کی تھی،انہوں نے آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ توڑا تھا۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد چیزیں بہتر ہوں گی۔پی آئی اے اس سال 90 ارب روپے کا نقصان کرے گی لیکن اگر پی آئی اے کی نجکاری ہو گی تو 90 ارب روپے کا نقصان نہیں ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں تو چاہ رہا تھا پہلے دن ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔سیلاب آنے سے پہلے ہم نے ڈیفالٹ رسک کو کم کیا تھا۔شہباز شریف اگر آج وزیراعظم نہ ہوتے تو ملک ڈیفالٹ کی طرف جا چکا تھا۔قبل ازیں ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمسلم لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا،پاکستان ڈیفالٹ نہیںکرے گا ،پارٹی کے موجودہ نائب صدر کو پارٹی کے فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے،وہ گزشتہ روز کراچی میں نیشنل اسلامک اکنامک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

سابق وزیر خزانہ نے اپنے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران مسلم لیگ میںفارورڈ بلاک بننے کی خبروںکو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اطلاعات میںکوئی صداقت نہیںہے ،شاہد خاقان عباسی پہلے ہی کہہ چکے ہیںکہ وہ پارٹی میںہی ہیں،انہوںنے اپنے پارٹی عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے ،پارٹی نہیں چھوڑی ہے ،ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان ہیں،آئی ایم ایف سے ڈیل ہوجائیگی اور معاملات درست ہوجائینگے،ان کا کہنا تھا کہ اگرشوکت ترین فروری میں آئی ایم ایف کا معاہدہ نہ توڑتے تو حالات اچھے ہوتے،پی ٹی آئی کی حکومت میں 80 ارب ڈالرکی امپورٹ ہوئی،ڈالرکوروک کررکھنا غلطی تھی،اور اس لئے ڈالرکی قیمت آج بلندترین سطح پرہے،ڈالر کی قدر کو پکڑ کر روکا نہیں جاسکتا، ڈالر کا فری فلوٹ رہنا ہی بہتر ہے، غیرضروری مشینری کو ہم نے امپورٹ سے روکا تھا،، ابھی جو پابندی ہے وہ کچھ اور ہے۔

مشہور خبریں۔

اگر امریکہ وینزویلا پر حملہ کرتا ہے تو وہ کن مقامات کو نشانہ بنائے گا؟

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے ایک رپورٹ میں وینزویلا پر امریکی

امریکہ کا ۲ ارب ڈالر کا بشردوستانہ اعلان، امداد یا عالمی سیاست کا آلہ؟

?️ 31 دسمبر 2025 امریکہ کا ۲ ارب ڈالر کا بشردوستانہ اعلان؛ امداد یا عالمی

حماس کیسے مانے گی؟ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کا اعتراف

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے ایک اعلیٰ رکن نے انکشاف کیا ہے

بھارتی حکومت اقلیتوں اور کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے: وزیر اعظم

?️ 13 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں

ٹرمپ کی ہارورڈ یونیورسٹی کی فنڈنگ کو مزید کٹوتی کی دھمکی

?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے

قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری،کوئی خاص مقاصد ہیں؟

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: عراقی نژاد سویڈش پناہ گزین سلوان مومیکا نے سویڈن میں

کیا عمران خان 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے پر راضی ہو گئے؟

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی حکومت کی بڑھتی ہوئی فسطائیت پر دنیا کی خاموشی کی مذمت

?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے