?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) اردن کے فرمانروا اور اردن کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین نے اپنی صاحبزادی شہزادی سلمہ بنت عبداللہ دوم اور اردن کے سول و عسکری حکام پر مشتمل وفد کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (جی آئی ڈی ایس) سنٹر کا دورہ کیا، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ شاہی مہمانوں کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران شاہ اردن کو جی آئی ڈی ایس کی ساخت، صلاحیتوں اور مصنوعات کے پورٹ فولیو پر جامع بریفنگ دی گئی، اس بریفنگ میں پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار، تکنیکی جدت جب کہ پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ مواقع پر پیشرفت کو اجاگر کیا گیا، بعد ازاں شاہ عبداللہ دوم نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا بھی دورہ کیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بتایا گیا ہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت وُوگر ویلہ اوغلو مصطفائیف بھی فائرنگ رینجز پر معزز مہمانوں میں شامل تھے، شاہ اردن اور معزز مہمانوں نے ایک مشترکہ فائر اینڈ مینیور (فائرنگ اور حرکات) کا مشاہدہ کیا، اس مشق میں کثیرالجہت آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا جن میں روایتی اور فضائی فائر پاور، ہم آہنگ حرکات اور سپیکٹرم وارفیئر کی صلاحیتیں شامل تھیں جنہوں نے مختلف انواع اور کثیرالمقاصد ڈرونز کا عملی مظاہرہ کیا، شاہ عبداللہ دوم نے مشق میں شامل دستوں اور فضائی عملے کے اعلیٰ معیار کی تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیت، قابلیت اور حربی تیاریوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شاہ عبداللہ دوم اور اردن کے عوام کے لیے پاکستان کی جانب سے دلی احترام اور والہانہ جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی، باہمی اعتماد اور امن و ترقی کے مشترکہ جذبے کی عکاسی کرتا ہے، دورے کے دوران فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے پاکستان اور اردن کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری پر زور دیا، فیلڈ مارشل نے اردن کے ساتھ فوجی تعاون کو مزید بڑھانے ، مستحکم اور پرامن خطے کے باہمی وژن کو مشترکہ طور پر حاصل کرنے کے پاکستان کے عزم کی تجدید کی۔
قبل ازیں شاہ اردن نے فیلڈ مارشل کو ہاشمی سلطنت اردن اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کی شاندار خدمات اور نمایاں شراکت کے اعتراف میں ‘آرڈر آف ملٹری میرٹ آف فرسٹ ڈگری’ سے نوازا، شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کا دورہ پاکستان اور ہاشمی سلطنت اردن کے درمیان برادرانہ اور بھائی چارے پر مبنی تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
بعض یورپی ممالک شام کے بارے میں اپنے موقف پر نظر ثانی کر رہے ہیں: اسپوٹنک
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: اسپوٹنک کے ایک انٹرویو کے مطابق شام کے خلاف پابندیوں
مئی
عرب پارلیمانی یونین کے بیان میں اسرائیل کو ملک کہنے کے خلاف عراق کا احتجاج
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عرب پارلیمانی یونین کے اجلاس کے
مئی
رمضان المبارک کے دوران متعدد عرب ممالک میں بھوک کا بحران
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:متعدد عرب ممالک کو رمضان کے مقدس مہینے میں داخل ہوتے
اپریل
آئرلینڈ کے صحافیوں نے کام کی ہڑتال کی
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے ارکان بدھ کے روز
ستمبر
غزہ میں کام کرنے والے صحافیوں کو قتل کر دینا چاہیے:صہیونی ٹی وی تجزیہ کار
?️ 27 اگست 2025غزہ میں کام کرنے والے صحافیوں کو قتل کر دینا چاہیے:صہیونی ٹی
اگست
صدام کی بیٹی کو قید کی سزا
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی عدالت نے اس ملک کے مردہ آمر صدام کی
اکتوبر
دنیا بھر میں دہشت اور لوٹ مار مچانے والے امریکا کی افغانستان میں ذلت آمیز شکست
?️ 27 مئی 2021(سچ خبریں) امریکا جو دنیا بھر میں دہشت، وحشت اور لوٹ مار
مئی
تیونس میں آئین کے لیے ریفرنڈم کا آغاز
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:تیونس کے نئے آئین پر ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل آج
جولائی