اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) اردن کے فرمانروا اور اردن کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین نے اپنی صاحبزادی شہزادی سلمہ بنت عبداللہ دوم اور اردن کے سول و عسکری حکام پر مشتمل وفد کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (جی آئی ڈی ایس) سنٹر کا دورہ کیا، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ شاہی مہمانوں کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران شاہ اردن کو جی آئی ڈی ایس کی ساخت، صلاحیتوں اور مصنوعات کے پورٹ فولیو پر جامع بریفنگ دی گئی، اس بریفنگ میں پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار، تکنیکی جدت جب کہ پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ مواقع پر پیشرفت کو اجاگر کیا گیا، بعد ازاں شاہ عبداللہ دوم نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا بھی دورہ کیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت وُوگر ویلہ اوغلو مصطفائیف بھی فائرنگ رینجز پر معزز مہمانوں میں شامل تھے، شاہ اردن اور معزز مہمانوں نے ایک مشترکہ فائر اینڈ مینیور (فائرنگ اور حرکات) کا مشاہدہ کیا، اس مشق میں کثیرالجہت آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا جن میں روایتی اور فضائی فائر پاور، ہم آہنگ حرکات اور سپیکٹرم وارفیئر کی صلاحیتیں شامل تھیں جنہوں نے مختلف انواع اور کثیرالمقاصد ڈرونز کا عملی مظاہرہ کیا، شاہ عبداللہ دوم نے مشق میں شامل دستوں اور فضائی عملے کے اعلیٰ معیار کی تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیت، قابلیت اور حربی تیاریوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شاہ عبداللہ دوم اور اردن کے عوام کے لیے پاکستان کی جانب سے دلی احترام اور والہانہ جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی، باہمی اعتماد اور امن و ترقی کے مشترکہ جذبے کی عکاسی کرتا ہے، دورے کے دوران فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے پاکستان اور اردن کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری پر زور دیا، فیلڈ مارشل نے اردن کے ساتھ فوجی تعاون کو مزید بڑھانے ، مستحکم اور پرامن خطے کے باہمی وژن کو مشترکہ طور پر حاصل کرنے کے پاکستان کے عزم کی تجدید کی۔

قبل ازیں شاہ اردن نے فیلڈ مارشل کو ہاشمی سلطنت اردن اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کی شاندار خدمات اور نمایاں شراکت کے اعتراف میں ‘آرڈر آف ملٹری میرٹ آف فرسٹ ڈگری’ سے نوازا، شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کا دورہ پاکستان اور ہاشمی سلطنت اردن کے درمیان برادرانہ اور بھائی چارے پر مبنی تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

علی الطاہر پہاڑی پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے: حزب اللہ

?️ 27 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمتی کارروائیوں کے آپریشن روم کی جانب سے

لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا؛کیوں؟

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں بعض حلقوں کی جانب سے دانستہ یا

یوکرین کی جنگ 2025 میں بھی جاری، امن کے قیام کی تمام کوششیں ناکام

?️ 29 دسمبر 2025 یوکرین کی جنگ 2025 میں بھی جاری، امن کے قیام کی

اس بار ہم کچھ نیا اور مختلف کریں گے جس کا مقصد اور ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا، اسد قیصر

?️ 12 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سپیکر

پنجاب اسمبلی انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

?️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار

یوکرین نے جنگ کے خاتمے کے لیے چین سے واضح کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:   زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ یرمک نے کہا کہ یوکرین

شہید الضعیف کی ایک دلچسپ کہانی

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر

صومالی: اسرائیل کی ہارن آف افریقہ میں آبی گزرگاہوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: صومالی صدر نے صومالی لینڈ کی آزادی کو تسلیم کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے