احسن اقبال نےعمران خان کونکالنےکاٹوئٹ کیاتھا،اس ٹوئٹ کو امریکی سفارتخانے نے ری ٹوئٹ کیاتھا:فیصل واڈا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ ہم نےآئین شکنی کی ہےتو پھانسی پر چڑھادیں مگر سازشیں نہ کریں، ہمارا اے پلان ہو گیا بی تیار ہے اور سی انتہائی خوفناک ہو گا۔

احسن اقبال نےعمران خان کونکالنےکاٹوئٹ کیاتھا، اُن کےٹوئٹ کو امریکی سفارتخانے نے ری ٹوئٹ کیاتھا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ ہم نےآئین شکنی کی ہےتو پھانسی پر چڑھادیں مگر سازشیں نہ کریں۔

فیصل واوڈا نے احسن اقبال کا ٹوئٹ اور سفارتخانےکاری ٹوئٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کس حیثیت سے احسن اقبال کاٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا تھا؟ عمران خان کونکالنےکےٹوئٹ کاامریکی سفارتخانےسےکیاتعلق تھا پی ڈی ایم بیرونی طاقتوں کی آلہ کاربن کرسلیکٹڈثابت ہوگئی ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہےاوراپوزیشن سپورٹ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف کی طرح نہیں کہ خلاف فیصلہ آئے تو حملہ کر دیں ہم اداروں کومضبوط کرنے آئے ہیں اداروں کو تگڑا کریں گے قومی سلامتی کمیٹی میں مراسلہ دکھایاگیاجس پربات چیت ہوئی قومی سلامتی کمیٹی نےکہاکہ سازش ہےجواب دیناچاہیے عمران خان ان کی طرح نہیں جو جندال کو بغیر ویزا آنے دے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کو واپس لانا چاہتے ہیں پی ڈی ایم کی مینوفیکچرنگ باہرہوئی ہےسیاست یہاں کررہی ہے منصوبہ یہ تھاکہ 6، 8 ماہ پی ڈی ایم آئےگی ہمارےکام ختم کرے گیا شہبازشریف وزیراعظم نہیں بنیں گےپہلےبھی کہاتھا آج بھی کہتاہوں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان ملک توڑنےکی بات نہیں کر رہا ہے قوم کیلئےکھڑا ہے یہ سارےلوگ مل کر حکومت گرانےکی سازش کر رہے ہیں ہماری قوم کبھی بھی خودداری پرسودانہیں کرےگی ہمیں جوبھی پیشکش کرتا ہے عمران خان کا جواب ہےدفع ہو جاؤ، سپریم کورٹ کا ہرحکم سرآنکھوں پرہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ طالبان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکن فارن افیئرز میگزین نے تجزیہ کیا کہ افغان حکمراں ادارے

غزہ میں 10,000 سے زیادہ مریضوں کی حالت نازک

?️ 28 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کی تباہی کے ساتھ ساتھ

وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ

?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مصر کے شہر

حشد الشعبی فورسز کے سربراہ نے داعش کے خلاف فتح کی سالگرہ کے موقع پر اتحاد کو مضبوط بنانے پر زور دیا

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق کے حشد الشعبی کے سربراہ نے دہشت گرد گروہ

وزیر اعظم سے روسی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ، دورۂ پاکستان کی دعوت

?️ 26 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے روس کے صدر

بتدریج جنگ بندی، غزہ کے لیے امریکہ کا نیا اقدام

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیل ہیوم نےاخبار کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ

آئینی ترامیم کے حوالے سے اب بھی وہی صورتحال ہے، جو 2 ہفتے پہلے تھی ، سینیٹر کامران مرتضیٰ

?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیپلزپارٹی

کیا غزہ جنگ کے سلسلہ میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلاف ہے؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع میں امریکہ اور اسرائیل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے