اسلام آباد(سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ ہم نےآئین شکنی کی ہےتو پھانسی پر چڑھادیں مگر سازشیں نہ کریں، ہمارا اے پلان ہو گیا بی تیار ہے اور سی انتہائی خوفناک ہو گا۔
احسن اقبال نےعمران خان کونکالنےکاٹوئٹ کیاتھا، اُن کےٹوئٹ کو امریکی سفارتخانے نے ری ٹوئٹ کیاتھا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ ہم نےآئین شکنی کی ہےتو پھانسی پر چڑھادیں مگر سازشیں نہ کریں۔
فیصل واوڈا نے احسن اقبال کا ٹوئٹ اور سفارتخانےکاری ٹوئٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کس حیثیت سے احسن اقبال کاٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا تھا؟ عمران خان کونکالنےکےٹوئٹ کاامریکی سفارتخانےسےکیاتعلق تھا پی ڈی ایم بیرونی طاقتوں کی آلہ کاربن کرسلیکٹڈثابت ہوگئی ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہےاوراپوزیشن سپورٹ کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف کی طرح نہیں کہ خلاف فیصلہ آئے تو حملہ کر دیں ہم اداروں کومضبوط کرنے آئے ہیں اداروں کو تگڑا کریں گے قومی سلامتی کمیٹی میں مراسلہ دکھایاگیاجس پربات چیت ہوئی قومی سلامتی کمیٹی نےکہاکہ سازش ہےجواب دیناچاہیے عمران خان ان کی طرح نہیں جو جندال کو بغیر ویزا آنے دے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کو واپس لانا چاہتے ہیں پی ڈی ایم کی مینوفیکچرنگ باہرہوئی ہےسیاست یہاں کررہی ہے منصوبہ یہ تھاکہ 6، 8 ماہ پی ڈی ایم آئےگی ہمارےکام ختم کرے گیا شہبازشریف وزیراعظم نہیں بنیں گےپہلےبھی کہاتھا آج بھی کہتاہوں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان ملک توڑنےکی بات نہیں کر رہا ہے قوم کیلئےکھڑا ہے یہ سارےلوگ مل کر حکومت گرانےکی سازش کر رہے ہیں ہماری قوم کبھی بھی خودداری پرسودانہیں کرےگی ہمیں جوبھی پیشکش کرتا ہے عمران خان کا جواب ہےدفع ہو جاؤ، سپریم کورٹ کا ہرحکم سرآنکھوں پرہے۔
مشہور خبریں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کے بارے امریکہ سے کیا کہا؟
دسمبر
وائٹ ہاؤس ٹرمپ کے خلاف کیا کر رہا ہے؟ پیوٹن کی زبانی
مارچ
پاکستان نے فلسطین کو یو این جنرل اسمبلی کی رکنیت دینےکی قرارداد کی بھرپور حمایت کی، دفتر خارجہ
مئی
سپریم جوڈیشل کونسل کا دائرہ اختیار نہیں کہ وہ ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی کرے،جسٹس (ر)مظاہر نقوی
فروری
عربوں کو یمن میں ملیشیا کی حمایت کے بجائے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کی ضرورت
مئی
ملک میں 2400 مربع کلومیٹر پر محیط 14نئے آئل گیس کی دریافت ہوئے
دسمبر
سعودی اتحاد کی 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 95 خلاف ورزیاں
اپریل
صیہونیوں کی کالی فائل میں ایک اور شکست ریکارڈ
مارچ