?️
اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں کورونا کی صورتحال گزشتہ ماہ سے بہتر ہے،ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد چل رہی ہے ، احتیاط نہ کی تو آئندہ دنوں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، کوشش ہے ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے، ویکسی نیشن مہم اچھی چل رہی ہے۔
ویکسین کی ایک کروڑ 35 لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، جبکہ ان میں 35 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔ ایک کروڑ 7 لاکھ افراد کی جزوی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ رواں سال 7کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، ویکسین کا ہدف پورا کرنے میں 6ماہ کا وقت باقی ہے۔
تعلیمی شعبے کے 60 فیصد عملے کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین سنٹرز کو ویکسین کی لگاتار فراہمی جاری ہے، رواں ہفتے 35 لاکھ سائنو ویک، اور 5 لاکھ کین سائنو ویکسین کی خوراکیں لائی گئی ہیں، فائزر کی محدود خوراکیں موجود ہیں، کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کو فائزر ویکسین لگائی جارہی ہے۔
اسی طرح روزگار کیلئے ملک سے باہر جانے والوں کو بھی فائزر لگانے کی اجازت ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 1052 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 924 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1052 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 952,907 ہوگئی ہے جن میں سے 897,834 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 44 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 152 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مئی
امریکہ کے لیے دوسرا افغانستان
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک سابق رکن نے یوکرین میں پیش آنے
مئی
امریکہ اور اسرائیل کے لیے آنے والے معرکے میں خطرات:یمن
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں:یمنی ماہر برگیڈیر مجیب شمسان نے کہا کہ یمن امریکہ اور
دسمبر
عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کیلئے سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی یقین دہانی
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ الیکشنز کرانے
اکتوبر
پیوٹن نے یوکرائن پر حملہ کرکے عالمی جنگ کو روکا: روسی ڈوما اسپیکر
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:روسی ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو ویلوڈن نے کہا کہ پیوٹن نے
فروری
ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر مل گئے
?️ 22 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڑی پیٹرولیم نے صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا، کمپنی کے منیجنگ
اپریل
اسرائیلی جاسوسی کا ایک بڑا اسکینڈل
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: موساد کی اطالوی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں اخبار
نومبر
سعودی عرب کے زیر زمین گیس ذخیرے میں زوردار دھماکہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ذرائع نے سعودی عرب میں زیر زمین گیس ذخیرے میں بڑے
مئی