🗓️
ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اثاثوں میں اضافے اور سرکاری اراضی کی مبینہ الاٹمنٹ پر تحقیقات کرنے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کی خصوصی ٹیم ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان بزدار، ان کے بھائی جعفر بزدار، محمد ایوب بزدار اور دیگر رشتہ داروں کی 1982 سے 1986 تک سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ اور عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے کے دور میں ان کے اثاثوں میں مبینہ اضافے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق 31 اکتوبر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ملک محمد زبیر کی زیر قیادت نیب کی ٹیم ڈیرہ غازی خان پہنچی۔
نیب کی ٹیم نے تونسہ کے اسسٹنٹ کمشنراور سرحدی فوجی پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں سال 1972 سے اب تک کے قواعد و ضوابط کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کی ہیں، نیب سال 1998 کے زمین الاٹمنٹ کے حوالے سے بھی تحقیقات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم محکمہ اینٹی کرپشن کا ریکارڈ بھی طلب کرے گی تاکہ اس کے الاٹمنٹ اراضی کیس اور رپورٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔
نیب نے 2017 سے تونسہ اور قبائلی علاقوں میں پٹواریوں اور تحصیل داروں سمیت محکمہ ریونیو میں تعینات افسران کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، اتھارٹی بزدار خاندان سے جائیداد کے لین دین کے ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔
نیب نے تونسہ اور قبائلی علاقوں میں 2017 سے تعینات پٹواری ، تحصیلدار سمیت محکمہ محوصلات میں تعینات افسران کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، نیب حکام عثمان بزدار کے اہل خانہ کی جائیداد کے لین دین کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لے گی۔
دوسری جانب صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کا عُرس آج سے کوٹ مٹھن میں شروع ہو رہا ہے، عرس مبارک کی تقریبات تین دن جاری رہیں گی۔
ملک کے مختلف شہروں سے عقیدت مند عرس کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیںچ رہے ہیں جبکہ عرس کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار 200 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
35 فیصد امریکی چاہتے ہیں کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو منسوخ کر دیا جائے
🗓️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: پولیٹیکو اور مارننگ کنسلٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے کے مطابق
اکتوبر
شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری
🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے غزہ کی پٹی کے شمال میں
نومبر
کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے
🗓️ 7 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) کورونا وائرس کے وار جاری جاری ہیں، ملک میں
فروری
شہید سید ہاشم صفی الدین کون تھے؟
🗓️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: سید ہاشم صفی الدین، لبنان کی حزب اللہ تحریک کے
اکتوبر
کیا امریکہ تیسری عالمی جنگ چھیڑ سکتا ہے؟ٹرمپ کی زبانی
🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے ایک بار پھر موجودہ واشنگٹن کی
جون
امریکہ بن سلمان کو ہٹانا چاہتا ہے:سابق صیہونی وزیر
🗓️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر انصاف نے دعوی کیا کہ جو بائیڈن نے
مارچ
بغداد میں جمعہ کے مظاہروں کے ساتھ صدر کا تصادم
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر کے قریبی
اگست
قیدی تڑپ تڑپ کر مر گیا،کوئی پوچھنے والا نہ تھا
🗓️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی سنٹرل جیل کےایک سیاسی قیدی کی تڑپ تڑپ کو
اپریل