اتحادی حکومت کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اتحادی جماعتوں کی حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اٹھا لیا، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لئے صدر مملکت کو نام تجویز کیے، وزیراعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ کے لیے تجویز کردہ ناموں میں اسحاق ڈار، مصدق ملک، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، جام کمال، انجینئر امیر مقام، اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ شامل ہیں۔

 اسحاق ڈار اور مصدق ملک اپنی سینیٹ کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی بطور وفاقی وزراء کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز 9 کے تحت محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی کی بھی بطور وفاقی وزراء تقرری کی تجویز دی، وزیر اعظم نے شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر مملکت بنانے کی تجویز دے دی، جس کے بعد 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گزشتہ روز صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ان سے حلف لیا، آصف زرداری کی تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوئے، وزرا، مختلف ممالک کے سفیروں کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، حلف برداری سے پہلے ہی نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی تھی، نو منتخب صدر آصف زرداری کا اہم سامان بھی ایوان صدر منتقل کر دیا گیا، سامان آصف زرداری کی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں ایوان صدر منتقل کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

ایران کی ’’جیلی فش‘‘ ڈرون حکمت عملی، امریکی پائلٹ نے طیارہ گرنے سے پہلے کیا دیکھا؟

?️ 25 جون 2026سچ خبریں:ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران ایرانی فضائی حدود میں

سائفر ایک حقیقت ہے، جس نے حکومت ختم کی اس کا ٹرائل ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے

بھارت عالمی دہشتگرد، امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں دہشتگردی کے شواہد ہیں، خواجہ آصف

?️ 13 مئی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا،

اداکار یاسر حسین کو پھر شدیدتنقید کا سامنا

?️ 23 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف و مشہور پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین

لبنانی رکن پارلیمنٹ: حکومت شرمناک اور ذلت آمیز معاہدہ بند کرے

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے سے وفاداری کے رکن نے

اقوام متحدہ میں خالی نشستوں پر نیتن یاہو کی تقریر کا سکینڈل چھایا ہوا ہے

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اقوام متحدہ کی

ترک میڈیا کی غزہ مذاکرات پر سیاست

?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:ترکی کے سرکاری مؤقف کے حامی میڈیا ادارے غزہ میں جنگ

ریاض تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فرانس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے