ابوظبی پورٹس کے ساتھ انفرااسٹرکچر کے معاہدے، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ابوظبی پورٹس گروپ نے ریل، ہوائی اڈے کے انفرااسٹرکچر، میری ٹائم شپنگ اور لاجسٹکس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مفاہمتی یادداشتوں پر متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی کی سربراہی میں آئے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے کے دوران دستخط کیے گئے جہاں اس وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔

وزیر اعظم کی موجودگی میں ابوظبی پورٹس گروپ کے ساتھ ایم او یوز کا تبادلہ کیا گیا جس میں میری ٹائم افیئرز، ایوی ایشن اور ریلوے کی وزارتیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو شامل تھے۔

ان معاہدوں سے دونوں فریقین کو کسٹم، ریل، ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے اور میری ٹائم شپنگ اور لاجسٹکس میں ممکنہ تعاون کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

ایم او یوز کے تحت پاکستان اور ابوظبی پورٹس گروپ کا مقصد ڈیجیٹل کسٹم کنٹرول کو بہتر بنانا، مال بردار ریل کے لیے وقف کردہ کوریڈور تیار کرنا، پاکستان کے بحری بیڑے اور میرین سروسز کو اپ گریڈ کرنا اور بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی سہولیات کو فروغ دینا تھا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور وزیر اعظم محمد بن راشد المکتوم کا پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ تاریخ اور ثقافت پر مبنی دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان میں اے ڈی پورٹس کی موجودہ سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور جہاز رانی، بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری، لاجسٹک اور کسٹم ڈیجیٹائزیشن میں شمولیت کو بڑھانے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات کے وفد میں کاہیل گروپ کے چیئرمین شیخ احمد دلموک المکتوم شامل تھے، ابوظبی پورٹس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او کیپٹن محمد الشمیسی، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی اور اے ڈی پورٹس کے سینئر حکام بھی وفد کا حصہ تھے۔

پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری حکام شامل تھے۔

اس کے علاوہ ایک علیحدہ پیش رفت میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے اگلے تین سالوں میں آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر کے ہدف تک پہنچانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک منصوبے پر روشنی ڈالی جس سے ملک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

جمعہ کو ہالینڈ میں قائم وی آن (VEON) گروپ کے چیئرمین اوجی کے فبیلا کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد کے ساتھ ایک اور ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے دور دراز علاقوں سمیت ملک بھر میں تیز رفتار کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے ’5 جی‘ انٹرنیٹ سروسز متعارف کرانے کے حکومتی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے مزید کہا کہ فائیو جی سروس حکومت کو ڈیجیٹل پاکستان کے اپنے وژن کو پورا کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔

وی آن کے وفد نے معاشی استحکام کے حصول کے لیے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا ایک اہم مقام بن چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون

امریکہ کی مکمل حمایت سے غزہ میں نسل کشی جاری

?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کے الکویت اسکوائر

عراق میں دہشتگردوں کے نئے ہتھکنڈے

?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے ان حربوں سے متنبہ کیا

جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی اپیل پر حکومت کو نوٹس جاری

?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان پر 10ارب روپے ہرجانے کا مقدمے کرنے کا اعلان کر دیا

?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر

پی ٹی آئی ارکان کا اسپیکر کی عدم موجودگی کے باوجود اسپیکر آفس جانے کا فیصلہ

?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے اسپیکر کی عدم موجودگی

عدم اعتماد میں بھی جیت ہماری ہے:بلاول بھٹو زرداری

?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عمران

الاقصیٰ طوفان آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر تل ابیب کو نشانہ بنایا

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے آج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے