🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان ایسا کارڈ لارہے ہیں کہ جس سے اپوزیشن کو بھی لگ پتہ جائے گا ، اس جلسے کا پورا کریڈٹ اپوزیشن کو جاتا ہے ، عوام پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں ،اب اپوزیشن کی کانپیں ٹانگیں گی۔اپوزیشن کی کانپیں ٹانگنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
عمران خان نے ان چوروں کو این آر او نہیں دینا جتنے لوگ ابھی یہاں موجود ہیں ان کے آدھے بھی یہاں اکھٹا کردیں تو مان جائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک سے کارکنان اس جلسے میں پہنچ رہے ہیں ، یہ جلسہ ایک تاریخ رقم کرنے جارہا ہے ، بیرون ملک سے کارکنان یہاں پر پہنچ رہے ہیں اور آج یہاں 10 لاکھ نہیں 15 لاکھ لوگ پہنچ رہے ہیں ، منحرف اراکین نے بھی واپسی شروع کردی ہے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم شام سوا چار بجے جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے، اس جلسے میں وزیراعظم ایسا کارڈ لا رہے ہیں جس سے اپوزیشن کو لگ پتا جائے گا ، پاکستانیوں نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں ، حلقوں کا جائزہ لے لیں کہ پاکستان کس کےساتھ ہے۔
ادھر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جذبہ جنون سلامت ! سڑکوں سے جے یو آئی اور ن لیگ کے نام نہاد قافلے غائب ہو چکے ہیں ، تمام راستے تمام قافلے عمران خان کے ہیں ، کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ، ایک بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے ، وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی معیشت اور انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہا ہے اور وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا ہے ، آپ کسی بھی قوم یا صوبے سے تعلق رکھتے ہوں باہر نکلیں ، آج عوام عمران خان کے لیے باہر نکلیں۔
مشہور خبریں۔
یورپی حکام کی ٹرمپ کے بارے میں خوش فہمی
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:یورپی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے منتخب صدر
جنوری
کراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج
🗓️ 26 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین اور بلڈرز
نومبر
فلسطین کو تسلیم کرنا ایک اہم مسئلہ ہے:عمان
🗓️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: بدر بن حمد البوسعیدی نے سلامتی کونسل کی غزہ کی پٹی
مارچ
قومی سلامتی پالیسی سے عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا
🗓️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وفاقی
دسمبر
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی باضابطہ طور پر دھڑوں میں تقسیم
🗓️ 28 دسمبر 2022کوئٹہ:(سچ خبریں) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے برطرف رہنماؤں نے کوئٹہ میں
دسمبر
صیہونی سعودی دوستی کی امریکی کوشش
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے خطے کے
جون
یوکرین کے بارے میں بائیڈن کے ریمارکس ان کی ذاتی رائے
🗓️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جینیفر ساکی نے جمعرات کی صبح
اپریل
وزیر داخلہ نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی
🗓️ 22 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران کے بعد پنجاب کےوفاقی وزیرداخلہ
مارچ