اب احتجاج نہیں مزاحمت کریں گے‘ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کا اعلان

?️

کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت  ایم کیو ایم  پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اب احتجاج نہیں مزاحمت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کے 39 ویں یوم تاسیس پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف دو قومیں ہیں ایک ظالم اور دوسری مظلوم ہے، پاکستان کے غریب عوام کا نصیب نہیں بدلا، اگر 75 سال بعد بھی حکمران اپنی روش پر قائم ہیں تو کچھ نہیں بدلنے والا، اب ایم کیو ایم احتجاج نہیں ظلم کے خلاف مزاحمت کرے گی۔

اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کل بھی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے، مردم شماری میں کراچی کا مکمل شمار ہونا چاہیے، کراچی کی لاپتہ آبادی کو اس مردم شماری میں بازیاب ہونا چاہیے، بلدیاتی الیکشن میں ہمارا بائیکاٹ جائز تھا کیوں کہ بلدیاتی الیکشن دھاندلی شدہ حلقہ بندیوں کے سبب دھاندلی شدہ ثابت ہوا، پاکستان کو ایم کیوایم کے آباؤ اجداد نے قائم کیا تھا، ملک کے موجودہ معاشی بحران سے صرف ایم کیو ایم ہی نکال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی قبضہ مافیا سے زمینوں کا قبضہ ختم کرایا جائے، گوٹھ آباد کے نام پر اربوں کمانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، کے الیکٹرک، سوئی گیس والے اپنا قبلہ جلد درست کر لیں، پاکستان کی پارلیمان میں جو کچرا جمع ہو گیا ہے اسے جلد ڈسٹ بن میں پھینک دیں گے، جن 80 فیصد لوگوں نے کراچی بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا وہ آج ایم کیو ایم کے پنڈال میں موجود ہیں۔

اپنے خطاب میں ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ مظلوم کراچی کی عوام کا مجمع ہے، اتنی بڑی تعداد میں لوگ یہاں حق پرستی کا ثبوت ہے، اللہ حق والوں کے ساتھ ہے، ہم مظلوموں سے کوئی کوتاہی یا غلطی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ہم پر مظالم ہو رہے ہیں، آج کا دور اسلحہ نہیں ٹوئٹر چلانے کا ہے، آج ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلا کر لوگ عدالتوں کی پیشی سے بھاگ رہے ہیں، آج اس پنڈال میں سہراب گوٹھ کا پشتون، لیاری کا بلوچ اور تمام قومیتوں کے لوگ شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح

جسے حراست میں لیا اُسے چھوڑ دیا،پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کیلیے لوگ نہیں۔ طلال چودھری

?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا

ہم اسے آئینی ترامیم نہیں بلکہ پی سی او کہیں گے، فواد چوہدری

?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چیئرمین پاکستان

پہلی بار ایپل سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: 2023 میں امریکی موبائل فون کمپنی ’ایپل‘ پہلی بار دنیا

آزادکشمیر انتخابات، مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہے۔ رانا ثناءاللہ

?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آزاد

غزہ کی حمایت میں یمنی عوام کا انسانیت سوز طوفان

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: صنعاء کے السبعین اسکوائر  پر غزہ کے مظلوم عوام کی

صہیونی فوج میں ایران پر حملے کے غیر متوقع نتائج کا خوف وہراس

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ قابض حکومت کی فوج ممکنہ

اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

?️ 8 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے