🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے مہنگے بلوں کی بھاری ادائیگی کے سبب مشکلات کا شکار صارفین کو چینی اور مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے نے مزید جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے صرف 2 روز بعد ہی چینی کی ہول سیل قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 153 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، اس طرح آن لائن اسٹورز پر چینی 160 روپے فی کلو سے 170 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔
گزشتہ روز ہول سیلرز نے چینی مزید 4 روپے فی کلو مہنگی کرکے 157 روپے فی کلو تک پہنچا دی، اسی طرح ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو تک بڑھ گئی، آن لائن اسٹورز پر اب چینی کی قیمت 172 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ کچھ اسٹورز چینی کا 500 کلوگرام والا پاؤچ 95 روپے میں فروخت کر رہے ہیں، یعنی 2 پاؤچ یا ایک کلو چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو ہوگئی۔
مختلف شہروں میں گزشتہ روز چینی کی اوسط قومی قیمت 155 سے 172 روپے فی کلوگرام رہی، اس حوالے سے اجناس کے برآمد کنندہ / درآمد کنندہ فیصل انیس مجید نے کہا کہ مقامی چینی غیرقانونی ذرائع سے افغانستان اور ایران بھیجی جارہی ہے جبکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاعات بھی زیرگردش ہیں۔
انہوں نے خطے میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا کیونکہ اطلاعات کے مطابق بھارت نے جمعہ (25 اگست) کو چینی کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مالی سال 2023 کے دوران پاکستان کی چینی کی برآمد 2 لاکھ 15 ہزار 751 ٹن رہی جو مالی سال 2022 کے دوران صفر تھی، جولائی 2023 کے دوران برآمدات 5 ہزار 542 ٹن رہی جو کہ جولائی 2022 کے دوران صفر تھی۔
سندھ میں فلور ملرز نے گزشتہ پیر کو مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک کمی کی تھی جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت ساڑھے 12 ہزار روپے سے کم ہو کر 12 ہزار روپے فی 100 کلوگرام ہو گئی تھی، اس وقت آٹا نمبر 2.5 اور فائن آٹا/میدہ کے نرخ بالترتیب 137 روپے اور 146 روپے فی کلو مقرر تھے۔
تاہم گزشتہ روز فلور ملرز نے فی کلو آٹے (2.5) کی قیمتوں کو تبدیل کر کے 142 روپے فی کلو اور فائن آٹا/میدہ 150 روپے فی کلو کر دیا، فی کلو آٹے پر 4 سے 5 روپے کے اضافے کی سبب 100 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سندھ اور پنجاب میں 12 ہزار 300 تک جا پہنچی۔
برانڈڈ باریک آٹے کے پانچ اور 10 کلو کے تھیلے مارکیٹ کے لحاظ سے فی الحال 850 سے 880 روپے اور 1700 سے 1800 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔
ملرز اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ کی بنیاد پر آٹے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کر رہے ہیں، حکومتِ سندھ اکتوبر میں ملرز کو اناج جاری کرے گی۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) سندھ زون کے چیئرمین عامر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ کچھ ملرز نے زرمبادلہ کے بحران کے باوجود 285-290 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر یوکرین سے گندم کی درآمد کے لیے 2 سے 3 لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولی ہیں، یوکرین کی گندم اگلے ماہ آنے کی توقع ہے اور اس کی قیمت 10 ہزار روپے فی 100 کلوگرام ہوگی۔
ان سے سوال کیا گیا کہ کیا روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت گندم کی درآمدات کو مشکل بنا دے گی، جواب میں انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر درآمدات مارکیٹ میں طلب اور رسد کے فرق کو پورا کرنے اور اکتوبر تک قیمت کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے شروع کی گئی ہیں۔
ملک بھر میں 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت اب 2800 سے 3200 روپے کے درمیان ہوچکی ہے جو کہ جولائی 2022 کے پہلے ہفتے میں 980 سے 1940 روپے تھی۔
مشہور خبریں۔
دنیا کو مہذب اور دوسرے ممالک میں تقسیم نہیں ہونا چاہیے: پیوٹن
🗓️ 21 فروری 2023سچ خبریں:منگل کو اس ملک کی پارلیمنٹ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
فروری
غزہ جنگ سینئر صیہونی جرنیلوں کے لیے گلے کی ہڈی
🗓️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اعلیٰ فوجی جرنیلوں نے اس حکومت کی
مئی
سعودی عرب اور اردن کے بادشاہ کی ملاقات
🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں: ولی عہد محمد بن سلمان مصر کے بعد منگل کی
جون
دھمکی کافی ہے، ہم ملک کو کرپٹوں کو واپس نہیں دیں گے: مقتدیٰ الصدر
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں: سچ خبریں: عراق میں صدر تحریک کے رہنما مقتدا الصدر
فروری
منی لانڈرنگ کے معاملے میں شہبازشریف براہ راست ملوث ہیں
🗓️ 17 دسمبر 2021خانیوال (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر
دسمبر
رام اللہ کے قریب ایک صہیونی آبادکار زخمی
🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:رام اللہ کے قریب فلسطینی مجاہدین کی کارروائی میں ایک صہیونی
اکتوبر
الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سیف اللہ ابڑو
🗓️ 24 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو نے
فروری
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑا سودا
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکہ نے جمعہ کے روز اسرائیل کو 7.4 بلین ڈالر
فروری