اسلام آباد (سچ خبریں) آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی جسے کوویکس کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔، آسٹرازنیکا ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 3 کروڑ 92 لاکھ 40ہزار ویکسین کی خوراکیں آچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، 12 لاکھ 40 ہزارکورونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں۔اس حوالے سے وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس کی فراہم کردہ کورونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے، کوویکس نے پاکستان کو دوسری کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین کی فراہم کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کے ویئرہاؤس منتقل کی گئی تھی، پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔
یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کرے گا۔
ذرائع کے مطابق کوویکس پلیٹ فارم نے پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین مفت فراہم کی ہے، کوویکس پاکستان کو کورونا ویکسین کی 3 کھیپ فراہم کر چکا ہے، آسٹرازنیکا ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔
آسٹرازنیکا ویکسین امریکا، یورپ، خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، یہ ویکسین دائمی امراض اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی، اس کے علاوہ آسٹرازنیکا بیرون ملک جانے والے افراد کو بھی لگائی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحاد کو ویکس کا رکن ہے، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا،
اس سے قبل کوویکس پاکستان کو فائزر کی 1 لاکھ 620 ڈوز جبکہ موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کر چکا ہے۔پاکستان کو کوویکس کے تحت ملنے والی انسداد کورونا ویکسین کی یہ چوتھی کھیپ ہے، کوویکس کے تحت پاکستان کو اس سے پہلے انسداد کورونا ویکسین کی 3 مختلف ویکسین کی کھیپ مل چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
جن مقدمات میں قانون چیلنج ہوا ہے، ان کی الگ کیٹیگری بنانے کی ہدایت جاری کردیں، نامزد چیف جسٹس
اکتوبر
طالبان کا صیہونیوں کے خلاف اسلامی ممالک سے مطالبہ
جون
صائمہ سلیم ہم سب کو آپ پر فخر ہے: ماہرہ خان
ستمبر
سینیٹ اجلاس: حکومتی ارکان کا سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالے جانے پر واک آؤٹ
ستمبر
بھارت میں مسلمانوں کو پاکستان کے نام پر مارا جا رہا ہے
جنوری
آرمی چیف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے خواہاں
مارچ
’7 جولائی یوم تقدس قرآن‘، وزیراعظم کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا اعلان
جولائی
فتنہ و اشتعال انگیز تقریر کا الزام: فواد چوہدری کی 20 مارچ تک عبوری ضمانت منظور
مارچ