?️
مظفر آباد(سچ خبریں) انتخابات میں 45 براہ راست انتخابی نشستوں کے لیے 32 لاکھ 20 ہزار سے زاید ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ انتخابی معرکے میں 708 امیدوار مدمقابل ہیں۔ تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے انتظامات مکمل پاک فوج، رینجرز، ایف سی، پی سی، اور پولیس کے 44 ہزار جوان الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ 250 سول و عسکری افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیے گئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کے مطابق کسی کو الیکشن کے دوران گڑ بڑ اور شرپسندی کی اجازت نہیں ہوگی، صاف اور شفاف الیکشن کروانا ذمے داری ہے۔
آج32 لاکھ 20 ہزار 546 ووٹرز 742 امیدواران میں سے خفیہ رائے دہی سے اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے جبکہ پاکستان میں بسنے والے 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لیے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353 اور مشترک1992 سمیت کل 6139 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 32 سیاسی جماعتیں اور سیکڑوں آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
انتخابات میں 826 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس جبکہ 1209 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ عام انتخابات پر سیکورٹی اخراجات کے علاوہ 2 ارب روپے کے قریب اخراجات آئیں گے۔ محتاط اندازے کے مطابق انتخابی عمل پر کل 4 ارب کے اخراجات متوقع ہیں۔
مشہور خبریں۔
تائیوان چین کا حصہ ہے:چین کا امریکہ سے خطاب
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:چینی وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی
اپریل
پیلوسی کا سفر کوئی مفید عمل نہیں :تائیوانی شہری
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:ایک جرمن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تائیوانی شہریوں نے کہا
اگست
اسلام آباد کو مثالی شہر بنانے کا وقت آگیا ہے
?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی
جون
اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو ملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف
?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے
فروری
وقار ذکاء کا وزیراعظم عمران خان سے اہم سوال
?️ 7 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء نے
مئی
مغربی کنارے میں جرمنی صحافی گرفتار
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:جرمن میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج کے فوجیوں
نومبر
ایف اے او نےکیا افغانستان کے لیے فوری امداد کا مطالبہ
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت ایف اے
مارچ
Five fintech sectors expected to grow fast in next five years
?️ 24 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego