?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں انتخابات پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں،مخلوط نہیں بلکہ قومی حکومت تشکیل پائے گی، آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف کرپشن کیس بغیر کارروائی کے 22 فروری کو ملتوی کردی۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی نواز کی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت بغیر کارروائی 22 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
جج نے محکمہ اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو آئندہ تاریخ پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا، فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کر دی گئی۔
بعدازاں اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا نے انتخابات پرسوالات اٹھائے ہیں، جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں سب کے سامنے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آسٹریلیا امریکا اور برطانیہ سمیت پوری دنیا نے انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں، 1965 ایوب خان کے دورمیں جو الیکشن ہوئے تھے اس کے بعد یہ الیکشن بھی یاد رکھے جائیں گے، جو پی ٹی آئی میں نہیں ہے، آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ قانون کے مطابق اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔
واضح رہے کہ 11 دسمبر کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، فواد چوہدری کو دوبارہ 22 فروری کو عدالت پیش کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکی کارروائی میں کسی ایرانی کے مارے جانے کی کوئی خبر نہیں
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:باخبر ذرائع کے مطابق عراق اور شام پر امریکی حملے میں
فروری
یمن کی حیرت انگیز حکمت عملی
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: یمن، جو لبنان کے حزب اللہ کے بعد محور مقاومت کا
مئی
ٹھیکوں کا معاملہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی کا نگران وزیر توانائی کی زیرسربراہی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور ڈویژن نے
جنوری
اسرائیلیوں کا پرتگال فرار ہونے کا سلسلہ جاری
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز سائٹ نے جمعہ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ
نومبر
قومی مفاد میں آئینی ترمیم پراتحاد ضروری ہے:محمود قریشی
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وزیرخارجہ
جنوری
خطے میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے سائے میں ایران اور سعودی عرب کا اتحاد
?️ 7 مئی 2023ایران، سعودی عرب اور چین نے جمعہ کو ایک مشترکہ بیان میں
مئی
اسرائیل کو امریکی حکومت میں حکومت کے حامی اہلکاروں کی برطرفی پر تشویش ہے
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل نے امریکی حکومت میں حالیہ تبدیلیوں اور وائٹ ہاؤس
جون
کیا اسرائیل شمالی غزہ پر حملہ کرے گا ؟
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں شہریوں کے خلاف قابض
اکتوبر