?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آرمی چیف کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات تک مبینہ طور پر رسائی اور ڈیٹا کی خلاف ورزی پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے افسران کے خلاف مقدمہ کرنے کی ہدایت کردی۔
رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں مذکورہ خلاف ورزی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
نور عالم خان نے کہا کہ جو لوگ دستاویزات چوری میں ملوث ہیں، وہ سلاخوں کے پیچھے ہونے چاہیئں، ملٹری انٹیلی جینس اور آئی ایس آئی کو اس معاملے میں تفتیش کا حصہ بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ اس بات کا تعین ہونا چاہیے کہ آرمی چیف کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات کیسے چوری ہوئیں’۔
چیئرمین پی اے سی نے نادرا چیئرمین کو بھی طلب کرلیا جو دیگر مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کرپائے تھے، نورعالم خان نے کہا کہ یہ خبر پورے میڈیا میں ہے اور اس پر ایک وی لاگ بھی دیکھا جہاں اس معاملے پر دو صحافی بحث کر رہے تھے۔
اس سے قبل ایک وی لاگ میں دو صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اکتوبر 2022 میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے اہل خانہ کا ذاتی ڈیٹا اور سفری معلومات کے ریکارڈ تک مبینہ طور پر نادرا کے افسران نے رسائی کی جو ان کی آرمی چیف کی حیثیت سے تعیناتی روکنے کی کوششوں کا حصہ تھی۔
چیف آف آرمی اسٹاف اس وقت لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے اور فوج کے اعلیٰ عہدے میں تعیناتی کے لیے امیدوار تھے۔
نادرا نے تین روز قبل ایک بیان میں تصدیق کیا تھا کہ آرمی چیف کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات تک رسائی اور چوری کی گئی تھیں اور بیان میں بتایا گیا تھا کہ اس خلاف ورزی میں ملوث افسران کی شناخت کے لیے تفتیش جاری ہے۔
پی اے سی میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آڈٹ کے مسئلے کو بھی اٹھایا گیا۔
نورعالم خان نے کہا کہ افسران کو پلاٹس دینے کی روایت جاری نہیں رکھنی چاہیے اور انکوائری کی جائے کہ ججوں، وزرائے اعظم، صدور، اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز، بیوروکریٹس اور فوجی عہدیداروں کو کتنے پلاٹس دیے گئے۔
پی اے سی کے اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے ویلفیئر فنڈ کے آڈٹ کا حکم بھی دیا گیا اور ساتھ وزارت داخلہ کے سال22-2021 سے متعلق آڈٹ شکایات کا جائزہ لیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملوں پر بھی بحث کی گئی اور نور عالم خان نے کہا کہ ان کے حلقے میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور شرپسند عناصر راکٹ لانچرز سے حملے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ نافذ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پشاور میں راکٹ لانچرز استعمال کیے جا رہے ہیں اور کوئی اس کی پرواہ ہی نہیں کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ملکی سلامتی میں پاک افواج کا بہت بڑا کردار ہے: گورنر پنجاب
?️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملکی سلامتی میں
اکتوبر
حماس کا سعودی حکام سے مطالبہ
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:حماس ایک ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ریاض کو
اپریل
سپریم کورٹ: عمران خان کیخلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی
جنوری
امریکی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: یورپی ممالک کے علاوہ ایک امریکی کمپنی نے بھی مقبوضہ
اپریل
قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ہنگامے کے باوجود 3 بل منظور ہوگئے
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کے شور شرابے
فروری
سوڈان میں غیر ملکی مداخلت نے امن کے امکان کو کمزور کردیا ہے: گٹیرس
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے کہا ہے
اکتوبر
حالیہ امریکی صیہونی حملوں میں الحشد الشعبی کے 100 اہلکار شہید: الحشد الشعبی کے سربراہ
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ کے مطابق حالیہ جنگ کے دوران امریکہ
جولائی
سعودی عرب نے ملک کے مغربی حصے میں ابتدائی وارننگ جاری کی
?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں: سعودی عرب کی امداد و ریسکیو اتھارٹی نے اعلان کیا
جولائی