آرمی چیف کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، جیو اسٹریٹجک صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے، جس میں جیو اسٹریٹجک صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں جیو اسٹریٹجک ماحول پر تعمیری بات چیت کی گئی اور بالخصوص سیکیورٹی کے شعبے میں دونوں ممالک کو درپیش چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی گئی، جبکہ دوطرفہ کوآرڈینیشن بڑھانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر پاک-ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ پڑوسی ہیں اور مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے خطے سے متعلق مسائل میں مثبت پیش رفت کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف اور تعریف کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی تھی، جس میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

ادھر، وزیر اعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم نے ایران کے شہر بندر عباس میں ہونے والے المناک دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

مشہور خبریں۔

شیخ جراح محلے میں فلسطینیوں کے مکانات کو خالی کرنا اور تباہ کرنا غیر قانونی

🗓️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: شیخ جراح کے پڑوس میں یورپی یونین کے رکن ممالک

شمالی، جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک

🗓️ 20 ستمبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں

صہیونی فوج نے شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی مانگی

🗓️ 12 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ترجمان نے CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا

ہم فتح کی راہ پر گامزن ہیں: اسلامی جہاد تحریک

🗓️ 29 اپریل 2022سچ خبریں:   فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رکن خالد البطش

امریکی کانگریس کے اراکین کا بائیڈن اور بلنکن کے مواخذے کا مطالبہ

🗓️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ری پبلکن قانون سازوں نے ایک بار پھر

اٹلی کی ریاض کو اسلحے کی فروخت پر پابندی منسوخ

🗓️ 1 جون 2023سچ خبریں:اطالوی حکومت نے اپنی کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان

نفتالی بینٹ کی کابینہ تباہی کے دہانے پر ہے: رائٹرز

🗓️ 14 جون 2022سچ خبریں:   وزیر اعظم نفتالی بینٹ کی جانب سے کنیسٹ میں سیکیورٹی

مغربی کنارے میں مقیم 11,400 فلسطینی گرفتار

🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں مقیم 11,400 فلسطینیوں کو صہیونیوں نے یرغمال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے