آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی

آرمی چیف کا افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے پر زور

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی  کا دورہ کیا ، انہوں نے جوانوں کی کاکردگی کا جائزہ لینے کے بعد  جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہر خطرے سے نمٹنے کے تیار ہیں اور اس سلسلے میں آپریشنل تیاریاں بھی جاری رہنی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاسیالکوٹ اورکوٹلی کادورہ کیا ، سیالکوٹ پہنچنے پر کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سیدعاصم منیرنےآرمی چیف کااستقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آرمی جیف نے کور کی سطح پرجاری فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، دفاعی آپریشن سمیت روایتی آپریشنل امورپرمشقیں کی گئیں، اس موقع پر آرمی چیف نےموثر آپریشنل جوابی حکمت عملی کےمظاہرے کو سراہتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز کے پیش نظرجوابی اقدامات کی مشقوں کی تعریف کی۔

کوٹلی پہنچنے پر کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نےکوٹلی کےقریب کورکی سطح کی تسخیرجبل فوجی مشقوں کامشاہدہ کیا ، جہاں آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں میں اضافے سےمتعلق آگاہی سمیت ودفاعی اور جارحانہ حکمت عملی کے پہلووں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف سے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی ملاقات،عزم وحوصلےکوسراہتے ہوئے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی ، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا حقیقی اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے تربیت میں بہتری اہم عنصر ہے، ہر خطرے سے نمٹن ےکیلئے آپریشنل تیاریاں جاری رہنی چاہئیں۔

 

مشہور خبریں۔

ایران کے جوہری بم بنانے کے منظم اقدام کا کوئی ثبوت نہیں: گروسی

?️ 21 جون 2025سچ خبریں:  ڈائریکٹر جنرل آف دی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے سی

جنگ بندی سے حماس مزید مضبوط ہو رہی ہے:صیہونی میڈیا 

?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے صہیونی سکیورٹی ذرائع کے حوالے

احسن اقبال کی طرف سے سی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کی ہدایت

?️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاک

ہم ایران کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے میڈیا کے ان دعوؤں کی تردید کی

قرآن پاک کی توہین کے خلاف احتجاج کی لہر جاری

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:اسلامی، عرب اور غیر عرب ممالک سویڈن کے ایک انتہا پسند

کراچی میں ڈکیتی اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، ایڈیشنل آئی جی

?️ 2 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ایڈیشنل آئی جی سندھ خادم حسین رند نے کہا

پاکستان اسٹیل ملز نے مالی سال 2022 کے دوران 7.45 ارب روپے منافع کمالیا

?️ 2 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز نے جون 2015 سے بند ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے