?️
کابل(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔افغان میڈیا کے مطابق آرمی چیف کا افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمد اللّٰہ محب نے استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا دورہ کیا، دورے میں آرمی چیف سے افغان صدر اشرف غنی نے تفصیلی ملاقات کی ، اہم ترین ملاقات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،افغان مفاہمتی عمل میں تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، مؤثربارڈر مینجمنٹ پربھی غور کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صدر سے ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن افغانستان کا مطلب پاکستان اور خطےمیں امن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان عوام کے دیر پا امن کی کوششوں کی حمایت کرتارہےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اہم ترین ملاقات میں افغان صدر نے بامقصدبات چیت،افغان مفاہمتی عمل میں سنجیدہ کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے پاکستانی حکام نے افغانستان میں قیام امن کے لئے کافی کوششیں کی ہیں اور پاکستان افغان میں امن کا خواہاں ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی کوششیں شروع:اردن
?️ 28 ستمبر 2025 اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی
ستمبر
پیلوسی کا سفر کوئی مفید عمل نہیں :تائیوانی شہری
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:ایک جرمن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تائیوانی شہریوں نے کہا
اگست
ایران اور مصر کے تعلقات سے مغرب کے لیے پیغامات
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اردن کی یونیورسٹی کے پروفیسر اور تجزیہ نگار جمال الشلبی نے
مئی
صیہونی کابینہ کے استعفے کے لیے 6000 صہیونیوں کا مظاہرہ
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو اور ان کے ہزاروں حامیوں نے احتجاج کیا
اپریل
وقت کے طاغوت کے سامنے نہیں جھکیں گے:بحرینی النجبا تحریک
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:بحرینی النجبا تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے آل
فروری
ایرانی بہت ہوشیار ہیں:سابق صیہونی عہدہ دار
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق چیف آف اسٹاف نے اس بات کا
ستمبر
مائیکروسافٹ: اسرائیلی فوج ہماری خدمات کا غلط استعمال کر رہی ہے
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: مائیکرو سافٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے
ستمبر
ایلون مسک کھڑے ہوں گے کٹہرے میں
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن نے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف
جون