?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی معاملات کےحل کے لیے وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ترمیم کا حکومتی مسودہ سامنے آگیا جس میں پہلے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے سینئر ترین ججز، 4 ارکان پارلیمنٹ، وزیرقانون اور بارکونسل کے نمائندے پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کی تجویز شامل ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے حکومتی مسودے میں وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی تقرری صدر مملکت اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر ہوگی۔
اس میں پہلے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے سینئر ترین ججز، 4 ارکان پارلیمنٹ، وزیر قانون اور بارکونسل کے نمائندے پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کی تجویز ہے جب کہ آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس اور تین سینیئر ججز کا تقرر کمیٹی کی سفارش پر کیا جائے گا، ججز تقرر کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت ہوں گے۔
مسودے کے مطابق اسی طرح سپریم کورٹ کے ججز کے تقرر کے لیے کمیشن میں چیف جسٹس سپریم کورٹ اور 5 سینیئر ترین جج شامل کرنے کی بھی تجویز ہے۔
تجاویز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں چاروں صوبوں کی یکساں نمائندگی ہوگی، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی مدت 3 سال اور عمر کی بالائی حد 68 سال ہوگی، سپریم کورٹ کے ججز کے تقرر کے لیے کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس سپریم کورٹ کریں گے۔
مسودے کے مطابق ہائی کورٹس کے ججز کے تقرر کے لیے کمیشن میں متعلقہ چیف جسٹس اور سینیئر ترین جج شامل ہوں گے، ہائی کورٹ کے ججز کے تقرر کے لیے صوبائی وزیر قانون اور ہائی کورٹ بار کا نمائندہ کمیشن کا حصہ ہوگا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت گزشتہ ماہ سے ایک اہم آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے، 16 ستمبر کو آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا تھا۔
کئی دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
کورونا سے متاثرہ افراد میں صحت یابی کے بعد بھی 80 بیماریاں ہونے کا انکشاف
?️ 26 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی
اگست
بائیڈن کا شمالی کوریا کے رہنما کو پیغام: ہیلو
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی کوریا کے دورے کے آخری
مئی
مزاحمت کے خلاف اسرائیل،امریکہ اور خود مختار تنظیموں کی شراکت
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: اسلامی جہاد موومنٹ کی عسکری شاخ سرایا القدس سے وابستہ
دسمبر
تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیری خواتین شدید متاثر ہوئی ہیں،حریت کانفرنس
?️ 8 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
مارچ
غزہ کے خلاف ٹرمپ کے سازشی مؤقف پر فلسطینی گروپوں کا شدید ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر
فروری
جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے لیے ٹونی بلیئر کا منصوبہ
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ٹونی بلیئر کے غزہ پٹی کے مستقبل کے لیے تجویز کردہ
ستمبر
پی آئی اے کا قبل از وقت ریٹائر ہونے والے ملازمین کے حق میں اہم اعلان
?️ 19 فروری 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے قبل از وقت ریٹائر ہونے والے
فروری
ایران کے خلاف پابندیوں کا الٹا اثر
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی پارلیمانی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران روسی فیڈریشن کونسل
جولائی