?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیے ہیں جس میں ممکنہ طور پر آئینی ترمیم کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر کو دوپہر تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسی دن دوپہر پہر چار بجے طلب کر لیا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے۔
اس اجلاس میں ممکنہ طور پر 26ویں آئینی ترمیم کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت گزشتہ ماہ سے ایک اہم آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
16 ستمبر کو آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا تھا۔
پورے دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی تھی۔
اس کے بعد آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں تمام جماعتوں کے نمائندے شامل تھے اور اس دوران مولانا فضل الرحمٰن سمیت اپوزیشن کی منانے کے لیے تگ و دو کرتی رہی۔
بالآخر گزشتہ دنوں حکومت اپنی کوششوں میں کامیاب رہی اور پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور جمعیت علمائے اسلام(ف) میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا تھا۔
گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ان کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی نے بھی ہمارے تجویز سے ملتا جلتا مسودہ تیار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مغرب کی اسلامی جماعت نے صیہونی حکومت کی دعوت کو کیا مسترد
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:مغرب میں صیہونی حکومت کے قیام کی برسی کے موقع پر
مئی
زیادہ جانور پالنے کی بجائے بچہ گود لے لیں، وہ کم از کم سلام تو کریگا: بشریٰ انصاری
?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے
مارچ
خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف
اکتوبر
بن سلمان کے بھائی کے دورہ امریکہ کا راز کیا ہے؟
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: مجتہد کے نام سے مشہور سعودی وسل بلور اکاؤنٹ نے
مئی
یونیورسٹی ملازمین کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں
?️ 19 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں)خیبرپختونخوا میں صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا
ستمبر
امریکہ میں بدعنوانی کے بارے میں ٹرمپ کا بیان
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے ٹرمپ پیر کے روز
اکتوبر
سحر حیات نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
?️ 14 جون 2021لاہور (سچ خبریں)ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعدادکے حوالے سے پاکستان کی
جون
السیسی کا یمن کے سیاسی حل کے لیے مصر کی حمایت پر زور
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی صدارتی کونسل کے وزیر دفاع محسن الداعری نے مصر
مئی