آئینی بینچ نے حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرلی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزارت دفاع سے حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرلی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے عدالت کو مطمئن کرے کہ عدالتی فیصلہ پر عمل ہو چکا ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے اصغرخان کیس کی سماعت کی، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حساس اداروں میں سیاسی سیل کے خاتمے کے حوالے سے وزارت دفاع کا جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی سیل تو حساس اداروں میں اصغر خان کیس فیصلہ کے بعد ختم کر دیے تھے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا’ اس کا مطلب ہے حساس اداروں میں سیاسی سیل تھے؟’۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے اصغر خان کیس میں انکوائری بند کردی ہے۔

جسٹس حسن رضوی نے سوال کیا کہ کیا سیاستدانوں میں تقسیم رقم برآمد کرلی گئی؟ بڑے بڑے سیاسی نام ہیں جن میں رقم تقسیم کا الزام لگایا گیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ایف آئی اے کی انکوائری میں رقم تقسیم کے شواہد نہیں ملے، اصغر خان درخواستگزار تھے جن کا انتقال ہو چکا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے نے اپنا کام کیا؟ کیا حساس اداروں کے سربراہان نے سیاسی سیل کے خاتمے کا بیان حلفی دیا؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حساس اداروں کا آئین و قانون کے تحت سیاست میں کوئی کردار نہیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اگر پہلے بیان حلفی نہیں لیا تو حساس اداروں کے سربراہان سے آج بیان حلفی لے لیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اصغر خان کیس کے فیصلے پر عمل کیا گیا ہے، حساس اداروں میں سیاسی سیل کو عدالتی فیصلہ کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے عدالت کو مطمئن کرے کہ عدالتی فیصلہ پر عمل ہو چکا ہے،آئینی بینچ نے وزارت دفاع سے رپورٹ طلب کرکے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم چینی قیادت کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ کریں گے

?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں)  وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت

مقبوضہ فلسطین میں بھی نیتن یاہو کی خیر نہیں

?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ریاست کے

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ترامیم سے متعلق تنازع، جسٹس منیب اختر کا واک آؤٹ

?️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عدلیہ سے متعلق آئینی پیکج کے مجوزے کے

ٹرمپ کی روس اور چین کو فوجی حملے کی دھمکی؛سی این این کا انکشاف 

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:سی این این نے ایک لیک آڈیو جاری کی ہے

یوکرین جنگ عالمی جنگ ہے/ جلدی ختم نہیں ہونے والی:پوپ

?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے ہسپانوی اخبار اے بی سی

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے

?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کے ہمراہ مشترکہ

عمران خان نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے شوکاز کا جواب دے دیا

?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے

وزیر اعلی پنجاب کا یوم دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 6 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےیوم دفاع کے موقع پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے