آئی پی پیزکیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل، پاور پلانٹس میں اضافی منافع خوری کی نشاندہی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز ( آئی پی پیز)کے خلاف جاری تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کرلی ہے،  13 آئی پی پیز مالکان کو کل اسلام آباد طلب کیا گیا ہے جبکہ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے سینئر ایگزیکٹیوزکو مختلف شہروں میں پوچھ گچھ کے بعد اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، آئی پی پیز مالکان کو باورکروایا جائےگا کہ ملک کو اس وقت ان کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن محمد علی تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، آئی پی پیز مالکان سے 2021 میں ہونے والی تحقیقات کے طرز  پر  پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیم کے بااثر ارکان نے ریکارڈ اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے مختلف پلانٹس کا دورہ بھی کیا۔ 

آئی پی پیز کے سینئر ایگزیکٹیوزکو مختلف شہروں میں پوچھ گچھ کے بعد اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، آئی پی پیز مالکان کو باورکروایا جائےگا کہ ملک کو اس وقت ان کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی آئی پی پیز سے رعایت حاصل کرنے کے لیے حکومتی ٹیم اعلیٰ سطح پر بات کرے گی جبکہ سرکاری پاورپلانٹس کے کپیسٹی پیمنٹ اور منافع میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پانچ مسلم ممالک جو غزہ کے قاتلوں کے ساتھ اقتصاد میں شریک 

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے بے گناہ عوام کے خلاف بے رحم نسل

ممدانی کا ٹرمپ کو طنزیہ پیغام: مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: نیویارک کے منتخب مسلمان میئر زہران ممدانی، جنہوں نے منگل

طوفان الاقصی نے نیتن یاہو کا پتا گول کر دیا

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں کرائے گئے ایک نئے سروے کے نتائج

ریاض اجلاس میں صیہونی سرمایہ کاروں کی موجودگی

?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ منگل کو مستقبل کی

پی ٹی آئی کا طرز سیاست شدت پسندانہ ہے۔ ناصر حسین شاہ

?️ 19 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی

روس اور امریکہ کے درمیان ہتھیاروں کے پلُوٹونیم کے معاہدے کی منسوخی

?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: یہ معاہدہ، جو سرد جنگ کے بعد کے دور میں جوہری

حکومت کا ’غیرجانبدارانہ فیصلوں‘ کیلئے آئینی عدالت کے قیام پر غور

?️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی زیر قیادت

موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے: فواد چودھری

?️ 24 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے