?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے عالمی شراکت داروں کو انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات آزاد، منصفانہ اور شفاف انداز میں کیے جا رہے ہیں، آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کروانے کا آپشن ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر صدارت شعبہ توانائی میں اصلاحات سے متعلق پاور سیکٹرز انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اجلاس ہوا، ترقیاتی شراکت داروں کے وفد کی سربراہی عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کی۔
اس وفد میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور جرمنی کے، کے ایف ڈبلیو بینک کے نمائندوں نے شرکت کی، جرمن سفارت خانے، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی بی کے نمائندے بھی شامل تھے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے شرکا کو پاور سیکٹر میں اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا، وفاقی وزیر نے شرکا کو ان اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا جو پاور ڈویژن نے کارکردگی اور نظم و ضبط کو اپنانے کے اہداف کے ساتھ شروع کی ہیں، تاکہ بجلی کی قیمتوں کو تمام صارفین اور بالخصوص صنعت کے لیے زیادہ مسابقتی سطح تک پہنچایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی پی پیز کے پاس فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے، حکومت تمام ترقیاتی شراکت داروں کو شامل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید بجلی نہیں خریدیں گے، وفاقی وزیر نے وفد کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور گورننس کو بہتر کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
شرکا نے پاور ڈویژن کی جانب سے شروع کی گئی اصلاحات کو سراہا، ترقیاتی شراکت داروں نے اصلاحات میں تعاون کا یقین دلایا۔


مشہور خبریں۔
امام خمینی (رح) کے افکار میں عالم اسلام کے اتحاد کی پیشگی شرط اور ثمرات
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: امام خمینی (رہ) نے امت اسلامیہ کو درپیش چیلنجوں کا
جون
اسرائیلی فوجی 4 فوجی گاڑیوں کے ساتھ جنوبی شام میں داخل
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: شامی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی قبضہ کار فوجیوں کے 4
دسمبر
افریقہ میں جائیکا کا کردار؛ چین اور فرانس کے خلاف ترقی یا توازن؟
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: جاپان اپنی بین الاقوامی تعاون کی ایجنسی (جائیکا) کے ذریعے
دسمبر
اوباما کی ٹرمپ کے خلاف پشت پردہ کارروائیاں: سی این این
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این نے راپورٹ دیا ہے
نومبر
روس نے برطانیہ سے معافی کا مطالبہ کیا
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ
فروری
نویں جائزے کی تکمیل کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف
مئی
ایران نے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والو ں کو ذلیل کر دیا ہے:جہاد اسلامی کے رکن
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سرکردہ رکن نے مزاحمت
دسمبر
واٹس ایپ میسیجز میں تھریڈز ریپلائی کے فیچر کی آزمائش
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج
ستمبر