آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ممکن نہیں ہے: وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ممکن نہیں ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کی بحالی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس وقت آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ممکن نہیں۔ ملک کو جامع اور پائیدار ترقی کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے ہمیں ریونیو کو بڑھانے اور زراعت سمیت پیداواری شعبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سینیٹر طلحہ محمود کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ممکن نہیں ہے، ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے پر مجبور کیا گیا، اس بار آئی ایم ایف کا رویہ ہمارے ساتھ دوستانہ نہیں تھا اور پروگرام بہت سخت تھا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں اقدامات پائیدار ہوں گے اور ریونیو میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف پاکستان سے یہی چاہتا ہے۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں یقین دہانی کروائی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گرفتاری کے اختیارات سے متعلق مجوزہ سیکشن 203-اے کی زبان تبدیل کردی جائے گی اور تمام قابل اعتراض چیزیں اس میں سے ختم کردی جائیں گی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملک کو جامع اور پائیدار ترقی کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے ہمیں ریونیو کو بڑھانے اور زراعت سمیت پیداواری شعبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ شوکت ترین نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ملک اس وقت کھانے پینے کی اشیا کا درآمد کنندہ بن چکا ہے اور اسی وجہ سے اس کی بین الاقوامی قیمتوں کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑ رہا ہے۔

ٹیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس کا تناسب فی الحال 10 فیصد پر ہے اور آئندہ سال یہ 11.5 فیصد ہوجائے گا کیونکہ حکومت ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور جدت کو استعمال کررہی ہے۔

مشہور خبریں۔

لبنانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ کس ملک کا ہو گا؟

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے اپنے انتخاب کے بعد

ہم شرمندہ ہیں، غزہ کے بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں: وزیراعظم

?️ 20 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے

کورونا کے مزید 100 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین

کیا فس بک نفرت اور تشدد پر مبنی پوسٹس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے؟ اہم انکشاف

?️ 6 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ایک سابق ملازمہ

ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ اور سنی کا تاریخی اتحاد

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: دنیا کی توجہ ابھی تک تہران اور بیروت میں صیہونی

امریکہ جنگ کے ہتھیاروں میں ڈوب رہا ہے: بائیڈن

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:    پنسلوانیا کی ولکس یونیورسٹی میں ایک تقریر میں، امریکی

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلوچ ’لاپتا طلبہ‘ کی عدم بازیابی پر نگران وزیر اعظم 29 نومبر کو طلب

?️ 22 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ جبری گمشدگی کمیشن

بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر، ایک ہی دن میں ہزاروں کیسز سامنے آگئے

?️ 18 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے