?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہان ہے کہ الیکشن سال کی وجہ سے رواں مالی سال ارکان پارلیمنٹ کو 61 ارب روپے کی اسکیمیں دی گئی ہیں تاہم اب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024/25ء کے بجٹ میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی تجویز پر صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر فنڈنگ بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سڑکوں، شاہراہوں اور موٹرویزے کا ترقیاتی بجٹ 245 ارب روپے سے کم کے 173 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، صحت کا ترقیاتی بجٹ 26 ارب روپے سے کم کرکے 17 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے، تعلیمی شعبے کا ترقیاتی بجٹ 83 ارب روپے سے کم کے 32 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دیئے ہیں، پاکستان سے مذاکرات کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ نے اعلامیہ جاری کیا، جس میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی باضابطہ درخواست کی، جس پر آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتہن پورٹرکی زیرصدارت وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، دورے کے دوران پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے 13 سے 23 مئی تک طویل مذاکرات کیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ایگریمنٹ کے تحت اہداف پرمکمل عملدرآمد کیا ہے، حالیہ پروگرام اور اہداف پر عملدرآمد ہونے سے آئندہ نئے قرض پروگرام کو سپورٹ ملے گی، پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، تاہم پاکستان میں مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس کی منصفانہ وصولی ہونی چاہیئے، پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف ایکسٹنڈڈفنڈ فیسلٹی پروگرام سے معیشت مستحکم ہوگی۔
آئی ایم ایف نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ملکی معیشت میں گروتھ اور استحکام کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے اقدامات ناگزیر ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پالیسی اینڈ ایکسچینج ریٹ کومناسب سطح پررکھنا ہوگا، پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اہمیت ترین ضرورت ہیں، توانائی کی پیداواری لاگت کم کرنے اور مہنگائی کے کنٹرول ہونے تکے سخت مانیٹری پالیسی استعمال کرنے کے ساتھ سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانے سمیت سرکاری کارپوریشنز کی نجکاری کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف برطانوی اور امریکی فوجی حملے
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:یمن میں 10 مقامات پر انگلستان اور امریکہ نے حملہ کیا
جنوری
سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی
?️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا (سینیٹ) کے بعد 26ویں آئینی ترمیمی
اکتوبر
اسرائیل کے ایران پر حملے میں امریکہ کا عمل دخل تھا: امریکی تجزیہ کار
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: امریکی سیاسی تجزیہ کار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس
جون
لندن کے ہوائی اڈے پر یورینیم کی دریافت
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:لندن میٹروپولیٹن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ہیتھرو
جنوری
ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ میں آنے کے لیے 20 لاکھ مانگے، پوڈکاسٹر کا دعویٰ
?️ 8 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
دنیا بھر سے 100 سے زیادہ صحافیوں نے غزہ میں جنگ کی "فوری اور غیر نگرانی” کوریج کا مطالبہ کیا
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: مختلف ممالک کے 100 سے زائد صحافیوں نے اسرائیلی حکومت
اگست
افغانستان کو انسانی حقوق کی تباہی کا سامنا: اقوام متحدہ
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے جمعہ کے روز
جنوری
مصنفین اور مولفین اسرائیل سے فرار
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: زیمان یسرائیل نے ڈوری مائنر کے ساتھ بات چیت میں
نومبر