آئی ایم ایف کا شہباز حکومت سے ایک اور مطالبہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کے سامنے ایک اور شرط رکھ دی۔اے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک اور شرط سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ سردیاں آنے سے پہلے گیس ٹیرف میں اضافہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے مہلت مانگ لی ہے۔گیس ٹیرف میں اضافے سے 786 ارب وصولی کا امکان ہے۔

666 ارب کے ہدف کی نسبت 120 ارب اضافی آمدن کا تخمینہ ہے۔گیس ٹیرف میں 45 سے 53 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چھوٹے صارفین کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا۔حکام کے مطابق اوگرا میں ترامیم کے مطابق نئے گیس کا تعین ہو گا۔گیس ٹیرف کے ازسر نو تعین کے لیے مزید وقت درکار ہے،قیمتوں سے حالیہ آمدنی گردشی قرضے پر خرچ کی جائے گی۔

خیال رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی خبردار کر چکے ہیں کہ عالمی ادارہ کے مطابق سردیوں میں گیس کی قیمت 250 فیصد بڑھنے والی ہے۔دوسری جانب سوئی گیس کے نئے کینیکشنز پر پابندی ختم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں سوئی گیس کے اصول کیلئے ہزاروں دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

شہری ہر روز درخواستیں لے کر دربدر کی ٹھکریں کھارہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے کینیکشنز پر پابندی سے شہریوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔عرصہ دراز سے ہزاروں شہریوں کی درخواستیں التواکا شکار ہیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ سوئی گیس کے نئے کنیکشنز پر پابندی ختم کی جائے۔وزیراعظم شہبازشریف سوئی گیس کے نئے کینیکشنز کی بحالی کے احکامات جاری کریں۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ پر ناپسندیدہ پیغامات سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن

?️ 13 فروری 2024کیلیفورنیا:   (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے

دنیا بھر میں بعث پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کو امریکہ کی خفیہ حمایت کا انکشاف

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: عراق کی سیاسی ائتلاف "تقدم” کے رکن عبدالحمید احمد الدلیمی

بحرین میں بھی امریکی اڈوں پر دھماکہ

?️ 3 جون 2026 سچ خبریں: غیر سرکاری عرب ذرائع کے مطابق، کویت میں امریکی

مسلم لیگ(ن) کا نیا چہرہ لانچ کرنے کی کوشش

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کو متحرک

چینی سفیر کی اسحٰق ڈار سے ملاقات، ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی

?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چین نے پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع ایک کیمپ پر

لاطینی امریکہ کے لیے ایک تبدیلی کا سال؛ ازسرِنو تعریفِ طاقت اور نئی اقتصادی ترتیب

?️ 26 مارچ 2026سچ خبریں: لاطینی امریکہ نے گزشتہ سال وسیع پیمانے پر سیاسی اور

حکومت کا ’فیک نیوز‘ کی روک تھام کیلئے پیکا قانون میں مزید ترمیم کا فیصلہ

?️ 2 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے